تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 500 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 500

ماریخ احمدیت۔جلدا ۴۹۹ مرکز اسلام میں حضرت مسیح موعود کی آمد کے تذکرے ماموریت کا تیرھواں سال مرکز اسلام (مکہ مکرمہ میں حضرت مسیح موعود کی آمد کے تذکرے (۱۸۹۴ء) تحفہ بغداد اور کرامات الصادقین کے ذریعہ سے اب آپ کی آواز ہندوستان سے نکل کر عالم اسلام تک پہنچنا شروع ہو گئی تھی۔اور شام کے متبحر عالم السید محمد سعیدی الشامی الطرابلسی اور سید علی بن شریف مصطفیٰ عرب بلکہ خاص مرکز اسلام مکہ معظمہ میں محمد بن احمد مکی ایسے زبردست فاضل آپ کے دعوئی پر ایمان لا چکے تھے۔الشیخ محمد بن احمد مکی نے جب بیعت کی تو وہ ہندوستان کی سیاحت کر رہے تھے جب آپ سفر ختم کر کے مکہ معظمہ میں پہنچے تو آپ نے ۲۰- محرم ۱۳۱۱ھ بمطابق ۴- اگست ۱۸۹۳ء کو شعب عامر مکہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں خیریت سے پہنچنے کی اطلاع دی اور لکھا کہ میں جب سے یہاں آیا ہوں ہر مجلس میں حضور کا تذکرہ کرتا ہوں کچھ لوگ تعجب کرتے ہیں اور کچھ تصدیق اور کہتے ہیں کہ اے اللہ ہمیں ان کا چہرہ مبارک دکھا۔اس خط میں انہوں نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ میں نے اپنے ایک دوست علی طائع کو جو شعب عامر کے بڑے رئیس ہیں۔حضور کے دعوے کی مفصل خبر دی۔تو وہ اس بیان سے بہت خوش ہوئے اور مجھ سے دریافت کیا کہ وہ مکہ کب تشریف لا ئیں گے میں نے ان سے کہا کہ جب اللہ چاہے گا۔فی الحال حضور نے کچھ عربی کتابیں اپنے دعوے کے ثبوت میں لکھی ہیں جو یہاں بھیجنا چاہتے ہیں۔جب میں نے خط روانہ کرنا چاہا۔تو انہوں نے یہ بھی کہا کہ حضور سے یہ بھی عرض کر دیں کہ جلد یہاں تشریف لائیں اور اپنی مولفقہ کتابیں جلد میرے نام ارسال فرما دیں۔میں خود ان کو تقسیم کروں گا۔اور شرفاء و علماء مکہ تک پہنچادوں گا حمامہ البشری" کی تصنیف و اشاعت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جونسی الشیخ محمد بن احمد مکی کا خط ملا۔حضور نے اسے مرکز اسلام