تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 481
تاریخ احمدیت جلد ۴۸۰ آئینہ کمالات اسلام" کی تصنیف و اشاعت احمدیہ کے مخصوص عقائد اس کے اغراض و مقاصد اور مستقبل پر بھی مخصوص انداز میں سیر حاصل روشنی ڈالی ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ان تالیفات کے علاوہ جو اسلام و احمدیت کا انسائیکلو پیڈیا کہلانے کی مستحق ہیں آپ نے سلسلہ کے اخبارات ورسائل میں سینکٹروں مضامین لکھتے ہیں۔اور متعد ولا جواب کتابیں اور رسائل تالیف کئے ہیں۔مثلاً " کلمتہ الفصل" (مطبوعہ ۱۹۱۵) تصدیق المسیح" (مطبوعہ ۱۹۱۷ء) "الجنه البالغه" (مطبوعہ (۱۹۷۱ء) ہمارا خدا" (مطبوعہ ۱۹۲۷ء) " تبلیغ ہدایت" (مطبوعہ ۱۹۲۷ء) ایک اور تازہ نشان" (مطبوعہ ۱۹۳۴) امتحان پاس کرنے کے گر “۔(مطبوعہ ۱۹۳۴ء) "مسئلہ جنازہ کی حقیقت" (مطبوعہ ۱۹۴۱ء) " قادیان کا خونی روز نامچه" (مطبوعه ۱۹۸۴ء) " اشتراکیت اور اسلام"۔"چالیس جواہر پارے (مطبوعہ ۱۹۵۰ء) اسلامی خلافت کا نظریہ " (مطبوعہ ۱۹۵۱ء) ” اچھی مائیں "۔۔" ختم نبوت کی عظیم الشان عملی کارنامے -- حقیقت" (مطبوعہ ۱۹۵۳) جماعتی تربیت اور اس کے اصول " " روحانیت کے دو زبر دست ستون" (مطبوعہ ۱۹۵۶ء) احمدیت کا مستقبل " " قرآن کا اول و آخر " - (مطبوعہ ۱۹۵۷ء) ” نیا سال اور ہماری ذمہ داریاں"۔(مطبوعہ (۱۹۵۸) سیرت طیبہ " (مطبوعہ ۱۹۷۰) " تربیتی مضامین " (مطبوعہ ۱۹۶۰ء) ان میں سے ہر ایک تالیف یا مضمون کو اپنے موضوع کے اعتبار سے مشعل راہ کی حیثیت حاصل ہے۔یہ تو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی علمی خدمات کا ایک مختصر سا خاکہ ہے انتظامی اور عملی لحاظ سے بھی آپ کا مقدس وجود جن عظیم الشان برکتوں کا موجب ثابت ہوا ہے وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔بلاشبہ آپ کو ہ وقار اور پیکر جہاد و استقلال ہیں۔آپ کی خاموش اور بے ریا زندگی خدمت دین کے بے شمار کارناموں سے معمور ہے جن کی تفصیل کے لئے ایک مستقل تصنیف کی ضرورت ہے۔مختصراً اتنا بتانا ضروری ہے کہ حضرت صاجزادہ صاحب کے عملی کارناموں کا آغاز مولانا نور الدین حضرت خلیفہ اول کے زمانہ سے ہوتا ہے جب کہ آپ کو حضرت خلفیہ اول نے صدر انجمن احمدیہ " کی مجلس معتمدین کا ممبر نامزد فرمایا۔خلافت اوٹی کا دور آپ نے زیادہ تر تعلیمی مصروفیات میں گزارا۔لیکن خلافت ثانیہ کے ابتداء ہی سے آپ کا ایک ایک لمحہ خدمت دین کے لئے وقف ہو گیا۔چنانچہ شروع میں آپ نے " الفضل " کی ادارت کے فرائض سرانجام دیئے اس کے بعد ریویو آف ریلیجہ " کی خدمت ایک عرصہ تک آپ کے سپرد رہی۔مدرسہ احمدیہ ایسے اہم جماعتی ادارہ کے ہیڈ ماسٹر بھی رہے۔سالہا سال تک سلسلہ احمدیہ کے متعدد صیغوں مثلاً تألیف و تصنیف امور عامہ اور تعلیم و تربیت کی نگرانی کے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ ناظر اعلیٰ بھی رہے۔" انگریزی ترجمہ القرآن" کے کام میں بھی نمایاں حصہ لیا۔پھر قیام