تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 424
تاریخ احمدیت۔جلدا ۴۲۳ ازالہ اوہام " کی " صنیف و اشاعت لائیے۔اور ساتھ ہی دلی کے عوام کو بے بنیاد اتہامات سے مشتعل کر کے اسی دن آپ کی کوٹھی کا محاصرہ کرا دیا۔حضرت اقدس کے لئے اخلاقا اس یکطرفہ جلسہ میں پہنچنا ضروری نہیں تھا۔مگر پھر بھی حضور نے وہاں جانے کا فیصلہ کر لیا۔لیکن مین جلسہ کے وقت جب مفسد لوگوں نے صورت حال ہی بدل دی۔تو مجبور امیہ حالت دیکھ کر حضور بالا خانے پر چلے گئے۔ہجوم نے کواڑوں پر حملہ کر دیا اور کچھ لوگ مکان کے اندر بھی داخل ہو گئے اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ بعض سرکش بالا خانے میں بھی پہنچ گئے۔ان حالات میں حضرت اقدس میں جواب دے سکتے تھے۔اور آپ نے یہی جواب دیا کہ خود بخود فریق ثانی کی منظوری اور شرائط کے تصفیہ کے بغیر مباحثہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اور مجھے عین وقت پر اطلاع دی گئی ہے اور مجھے تو اس صورت میں بھی انکار نہ ہوتا۔مگر آپ کے شہر میں مخالفت کا یہ حال ہے کہ سینکٹروں بدلگام میرے مکان کے ارد گرد شرارت کی نیت سے جمع ہیں اور ذمہ دار لوگ انہیں نہیں روکتے بلکہ اشتعال انگیز الفاظ کمه کهہ کر الٹا جوش دلاتے ہیں۔پس جب تک میں اپنے پیچھے اپنے مکان اور اپنے اہل و عیال کی حفاظت کا انتظام نہ کرلوں میں نہیں جا سکتا۔اور علاوہ ازیں ابھی تک جائے مباحثہ اور راستہ میں بھی حفظ امن کا کوئی انتظام نہیں ہے شیخ الکل کے شاگرد فرار کے لئے کسی بہانہ کی تلاش میں تھے اب جو حضرت اقدس کی طرف سے یہ جواب ملا تو انہوں نے آسمان سر پر اٹھالیا۔اور اپنی جھوٹی فتح کا نقارہ بجاتے ہوئے شور مچانے لگے کہ مرزا صاحب بھاگ گئے ہیں۔ساتھ ہی یہ مشورہ بھی ہوا کہ آپ کے اشتہار چھپنا بند کر دو۔یہ بڑی مشکل تھی مگر خد اتعالیٰ نے جلد ہی اس منصوبے کا تدارک بھی کر دیا۔دلی میں ایک اہل حدیث عالم کی طرف سے ایک اشتہار نکلا کہ غلام احمد وغیرہ نام رکھنا شرک میں داخل ہے فتح پور کے ایک بڑے حنفی عالم مولوی محمد عثمان صاحب نے اس کے جواب میں ایک اشتہار شائع کیا کہ علماء اہلحدیث نے اس اشتہار میں دراصل ہم سب مقلدین پر طنز کی ہے کیونکہ ہمارے نام اس قسم کے ہیں۔اور ہم ان ناموں کو جائز سمجھتے ہیں۔پھر وہ خفیہ طور پر حضرت اقدس علیہ السلام کی ملاقات کے لئے حاضر ہوئے اور عرض کیا۔اللہ تعالیٰ کی قسم ہے میں آپ سے ایسی محبت رکھتا ہوں جیسی اپنی جان سے۔ان لوگوں نے بڑی شرارت کی ہے میں ان کے ساتھ شریک نہیں ہوں گو میں آپ کو سیح موعود نہیں مانتا مگر میں آپ کی طرف ہوں آپ جو اشتہار وغیرہ چھپوانا چاہیں میری معرفت چھپوا ئیں میرا ایک شاگر د عمدہ کاپی نویس ہے اور ایک مطبع والا میرا شاگرد ہے۔میں اس کے مطبع میں چھپوا دوں گا۔سو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا نا ترس علماء کی مغالطہ انگیزیوں کا پردہ چاک کرنے اور عوام تک اصل واقعات پہنچانے کے لئے ۱۷ اکتوبر کو انہی کے ذریعہ سے ایک اشتہار دیا کہ