تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 15 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 15

تاریخ احمدیت۔جلدا ۱۵ اسلام کا حلقہ بگوش بنائے گی آیا وہ ایسا کرنے کی اہلیت رکھتی ہے؟" سلسلہ احمدیہ کا تعارف مسٹر اسلم نے قادیان میں جا کر کیا دیکھا اس کی تفصیل میں انہوں نے بتایا کہ : جو کچھ میں نے احمدی قادیان میں جا کر دیکھا وہ خالص اور بے ریاء توحید پرستی تھی اور جس طرف نظر اٹھتی تھی قرآن ہی قران نظر آتا تھا۔غرض قادیان کی احمدی جماعت کو عملی صورت میں اپنے اس دعوئی میں کہیں بڑی حد تک سچاہی سچا پایا کہ وہ دنیا میں اسلام کو پر امن صلح کے طریقوں سے تبلیغ و اشاعت کے ذریعے ترقی دینے کے اہل ہیں اور وہ ایسی جماعت ہے جو دنیا میں عموماً قرآن مجید کے خالصتا اللہ پیرو ہیں اور اسلام کی خدائی ہے اور اگر تمام دنیا اور خصوصاً ہندوستان کے مسلمان یورپ میں اشاعت اسلام کے ان اداروں کی عملاً مدد کریں تو یقینا یورپ آفتاب اسلام کی نورانی شعاعوں سے منور ہو جائے گا اور اس خونخوار مسیحیت کو جو اپنے مادہ پرست نام لیوا بچوں کی بو الہوسی کو پورا کرنے کی خاطر اسلامی ممالک تاخت و تاراج کرنے اور اسلام کا نام دنیا سے مٹانے پر تلی پڑی ہے اس طریقے سے شکست فاش ہو گی"۔سید نا حضرت خلیفہ اول بھی اللہ کے وصال کے بعد موجودہ امام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ الودود سریر آرائے خلافت ہوئے تو اسلام کی تبلیغ واشاعت کا ایک عالمگیر نظام قائم ہو گیا اور اب امریکہ، یورپ، افریقہ آسٹریلیا اور ایشیا غرضیکہ بھی براعظموں میں حکومت اسلامی کی روحانی بنیادیں نہایت سبک رفتاری سے ابھر رہی ہیں۔دوسری جانب عیسائیت کے تعمیر کردہ آہنی قلعے ایک ایک کر کے مسمار ہو رہے ہیں جن کا اقرار خود عیسائی مشنوں کو ہے اور وہ اپنی شکست کے آثار دیکھ کر ہر طرف عجیب سراسیمگی، اضطراب اور وحشت کا اظہار کر رہے ہیں۔چند تاثرات ملاحظہ ہوں: افریقہ (مشہور پادری ڈاکٹر زویم مسلمانوں کے قدیم فرقے جو یورپین قوموں سے کھلے جنگ کے حامی تھے ایک ایک کر کے میدان سے ہٹ گئے ہیں اور ان کی جگہ اب فرقہ احمدیہ لے رہا ہے جس نے لیگوس ،نائیجیریا اور مغربی افریقہ کے مرکز سے تمام فرانسیسی مغربی افریقہ پر اثر جمالیا ہے"۔سیرالیون میں امریکن مشن کے پادری مسٹرو یو ر ڈگار نے لکھا: "جماعت احمدیہ کے ذریعہ سے جو اسلامی کمک یہاں پہنچی ہے اس سے رو کو پور کے نواحی علاقہ میں اس جماعت کی مضبوط مورچہ بندی ہو گئی ہے اور اب عیسائیت کے مقابلہ میں تمام تر کامیابی اسلام کو نصیب ہو رہی ہے۔مثال کے طور پر اس مقابلہ کی صف آرائی کے نتیجہ میں تھوڑا عرصہ ہوا " شہر کامیہ میں امریکن عیسائی مشن بند کرنا پڑا۔