تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 173
تاریخ احمدیت۔جلدا براہین احمدیہ کو ملک بھر کے مسلم " حلقوں براہین احمدیہ اشتهاري براہین احمدیہ کی تصنیف و اشاعت " کا پہلا حصہ اگر چہ اکثر و بیشتر مشتمل تھا۔لیکن اس کا منظر عام پر آنا ہی کی طرف سے بے مثال خراج عقیدت تھا کہ ملک کے طول و عرض میں ایک زبر دست تہلکہ مچ گیا۔مسلمانان ہند نے جو کفر کے پے در پے حملوں سے نڈھال ہو بیٹھے تھے خوشی اور مسرت سے تمتما اٹھے اور حضور کو بے مثال خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے اسلامی مدافعت کا زبر دست شاہکار قرار دیا۔tt براہین احمدیہ کے محاسن و کمالات پر سب سے مبسوط اور زور دار ریویو ملک کے اہل حدیث لیڈر ابو سعید مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے اپنے رسالہ ” اشاعتہ السنہ " جلد ہفتم (نمبر 4 -11) میں لکھا۔جو قریبا دو سو صفحات کو محیط تھا۔اور اس میں اس کتاب کو اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ میں اپنی نوعیت کی واحد اسلامی خدمت قرار دیا گیا تھا۔یہ تبصرہ اس لحاظ سے خاص وقعت رکھتا تھا کہ یہ ملک کے ایک چوٹی کے ذمہ دار عالم کے قلم سے نکلا جس کا اس زمانہ میں طوطی بول رہا تھا اور جس کے علم و فضل کی دھاک بیٹھی ہوئی تھی۔یہ تاریخی تبصرہ ان الفاظ سے شروع ہو تا تھا: ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں اور موجودہ حالت کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی اور آئندہ کی خبر نہیں- لَعَلَّ اللهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَالِكَ أَمْرًا اور اس کا مولف بھی اسلام کی مالی و جانی و قلمی و لسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پائی گئی ہے۔ہمارے ان الفاظ کو کوئی ایشیائی مبالغہ سمجھے تو ہم کو کم سے کم ایک ایسی کتاب بتادے جس میں جملہ فرقہ ہائے مخالفین اسلام خصوصاً فرقہ آریہ و برہم سماج سے اس زور شور سے مقابلہ پایا جاتا ہو اور دو چار ایسے اشخاص انصار اسلام کے نشان دہی کرے جنہوں نے اسلام کی نصرت مالی و جانی و قلمی و لسانی کے علاوہ حالی نصرت کا بھی بیڑا اٹھا لیا ہو۔اور مخالفین اسلام اور منکرین الہام کے مقابلہ میں مردانہ تحدی کے ساتھ یہ دعوی کیا ہو کہ جس کو وجود الہام کا شک ہو۔وہ ہمارے پاس آکر تجربہ و مشاہدہ کرلے۔اور اس تجربہ و مشاہدہ کا اقوام غیر کو مزہ بھی چکھا دیا ہو"۔حضرت اقدس کے الہامات کے متعلق غیروں کی شہادت سے لکھا کہ : مولف براہین احمدیہ مخالف و موافق کے تجربے اور مشاہدے کے رد سے (واللہ حسیبہ) شریعت محمدیہ پر قائم و پر ہیز گار اور صداقت شعار ہیں۔اور نیز شیطانی القاء اکثر جھوٹ نکلتے ہیں اور الہامات مولف براہین سے (انگریزی میں ہوں خواہ ہندی و عربی وغیرہ) آج تک ایک بھی جھوٹ نہیں نکلا