تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 119 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 119

تاریخ احمدیت جلدا A قلمی جہاد کا آغاز باب ہشتم قلمی جہاد کا آغاز (۱۸۷۲ تا ۱۸۷۶) مضامین کی اشاعت ملکی اخبارات میں آپ کی ایک گونہ پاک زندگی کی ابتداء کو سیالکوٹ میں ہو چکی تھی لیکن اس کا حقیقی معنوں میں آغاز قریباً ۱۸۷۲ء سے ہوا جبکہ آپ نے ملک کے مختلف اخبارات میں اپنے مضامین کا سلسلہ جاری کر کے قلمی جہاد میں حصہ لینا شروع کیا۔ابتداء میں آپ کا معمول تھا کہ کبھی کبھی شیخ رحیم بخش صاحب والد مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی یا بعض دوسرے ناموں سے اپنے مضامین چھپوا دیتے تھے حضور کے اپنے نام سے جو مضامین ملکی اخبارات میں شائع ہونے شروع ہوئے ان میں موجودہ تحقیق کے مطابق سب سے پہلا مضمون غالبا بنگلور کے دس روزہ اخبار منشور محمدی ۲۵- ذی قعده ۱۲۹۴ھ مطابق ۲۵ اگست ۱۸۷۲ء میں شائع ہوا۔یہ تاریخی مضمون در اصل ایک نہایت اہم اعلان تھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مذاہب عالم کو اپنے ہیں سالہ تجربہ و مشاہدہ کی بناء پر یہ زبردست چیلنج کیا کہ تمام انسانی معاملات اور تعلقات میں سچائی ہی تمام خوبیوں کی بنیاد اور اساس ہے۔اس لئے ایک بچے مذہب کی نشان دہی کا آسان طریق یہ ہے کہ دیکھا جائے کہ اس نے سچائی پر کار بند ہونے کی کہاں تک زور دار اور موثر طریق پر تلقین کی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے یہ زبر دست معیار قائم کرتے ہوئے پورے وثوق سے یہ اعلان فرمایا کہ آپ ہر اس غیر مسلم کو پانچ سو روپیہ کی رقم بطور انعام پیش کرنے کے لئے تیار ہیں جو اپنی مسلمہ مذہبی کتابوں سے ان تعلیمات کے مقابل آدمی بلکہ تہائی تعلیمات بھی پیش کر دے جو آپ اسلام کی مسلمہ اور مستند مذہبی کتب سے سچائی کے موضوع پر نکال کر دکھائیں گے۔خدا کے شیر کی یہ پہلی للکار تھی جسے سن کر پورے ہندوستان میں خاموشی کا عالم طاری ہو گیا اور کسی شخص کو حضرت