تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 87
تاریخ احمدیت جلدا АЧ قیام سیالکوٹ اور تبلیغ اسلام نے آپ کی دعا سے میرے والد صاحب کو شفا دی اور بہت سی ان کی دعا ئیں ہمارے حق میں قبول ہوئیں"۔تعلیم و تدریس کا وہ سلسلہ جو قادیان میں آپ نے جاری کر رکھا تھا سیالکوٹ میں بھی (گو محدود وقت میں ہی سہی) بند نہیں ہونے دیا۔سیالکوٹ میں آپ کی بیٹھک کے ساتھ حکیم حسام الدین صاحب مرحوم مطب کرتے تھے۔جب انہیں حضور سے تعارف ہوا تو انہوں نے اس موقعہ کو غنیمت سمجھتے ہوئے طیابت میں راہ نمائی کی درخواست کی جسے آپ نے منظور فرماتے ہوئے قانونچہ اور موجز کا کچھ حصہ انہیں پڑھا دیا۔سیالکوٹ میں عظیم الشان پیشگوئیوں کا ظہور قیام سیالکوٹ کے عرصہ میں حضور کی بعض عظیم الشان پیشگوئیاں پوری ہوئیں جو حضور ہی کے الفاظ میں درج ذیل کی جاتی ہیں: لالہ بھیم سین صاحب کو جو سیالکوٹ میں وکیل ہیں۔ایک مرتبہ میں نے خواب کے پہلی پیشگوئی ذریعہ سے راجہ نجاستے کی موت کی خرپا کران کو اطلاع دی کہ وہ راجہ تیجا تھے جن کو سنگھ سیالکوٹ کے دیہات کی جاگیر کے عوض میں تحصیل بٹالہ میں دیہات معہ اس کے علاقہ کی حکومت کے ملے تھے فوت ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس خواب کو سن کر بہت تعجب کیا اور جب قریب دو بجے بعد دوپہر کے وقت ہوا تو مسٹر پر نسب صاحب کمشنر امرت سرنا گہانی طور پر سیالکوٹ میں آگئے اور انہوں نے آتے ہی مسٹر منیب صاحب ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ راجہ تیجا سنگھ کے باغات وغیرہ کی جو ضلع سیالکوٹ میں واقع ہیں بہت جلد ایک فہرست تیار ہونی چاہئے کیونکہ وہ کل بٹالہ میں فوت ہو گئے ہیں۔تب لالہ مھیم سین نے اس خبر موت پر اطلاع پا کر نہایت تعجب کیا کہ کیونکر قبل از وقت اس کے مرنے کی خبر ہو گئی"۔دوسری پیشگوئی: " ایک مرتبہ جب انہوں نے (یعنی اللہ حکیم سین صاحب وکیل نے۔ناقل ) اس ضلع سیالکوٹ - ناقل) میں وکالت کا امتحان دیا تو میں نے ایک خواب کے ذریعہ سے ان کو بتلایا کہ خدا تعالٰی کی طرف سے ایسا مقدر ہے کہ اس ضلع کے کل اشخاص جنہوں نے وکالت یا مختاری کا امتحان دیا ہے لیل ہو جائیں گے مگر سب میں سے صرف تم ایک ہو کہ وکالت میں کامیاب ہو جاؤ گے اور یہ خبر میں نے تیس کے قریب اور لوگوں کو بھی بتلائی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور سیالکوٹ کی تمام جماعت کی جماعت جنہوں نے وکالت یا مختار کاری کا امتحان دیا تھا نیل کئے گئے اور صرف لالہ بھیم سین پاس ہو گئے "۔