لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 621
621 کرب و اضطراب کے عالم میں دو ماہ متواتر بستر علالت سے بھی مجلسی سرگرمیوں سے متعلق ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کی کوشش کرتے رہے۔تقریر میں تنظیمی مسائل پر بات کرتے ہوئے بھی روحانیت کا رنگ غالب ہوتا ہے۔آپ کے دور قیادت میں لاہور کی مجلس میں تجنید کا خاصا کام ہوا ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق اس قیادت نے قریباً تین سو ایسے خدام کو تنظیم میں منسلک کیا جو اس سے قبل تجنید میں نہیں آسکے تھے۔سات سو خدام کے کوائف مرتب کر کے مرکز میں بھجوائے جس کے نتیجہ میں بجٹ میں اڑھائی گنا اضافہ ہوا۔خدام میں ڈاڑھی رکھنے کی تحریک پر زور دیا۔خدام الاحمدیہ کا مستقل دفتر مسجد بیرون دیلی دروازہ میں قائم کروایا۔تجنید میں اضافہ مجلس کے ہر شعبہ میں ترقی پر منتج ہوا۔تنظیم مضبوط ہوئی۔بجٹ میں اضافہ ہوا۔اطفال کی موجودہ ابھرتی ہوئی تنظیم کی بنیاد آپ ہی کے دور قیادت میں رکھی گئی۔مسجد دارالذکر میں نو روزہ تربیتی کلاس جس کی یاد تادیر خدام کے دلوں سے محو نہیں ہوگی آپ کی مخلصانہ کاوشوں کا ثمرہ تھا۔یہ تربیتی کلاس ۱۸ تا ۲۶ - اگست ۱۹۶۲ء منعقد ہوئی تھی ) خدام کی صلاحیتوں کو پرکھ کر اس کے مطابق کام لینے میں پاشا صاحب ید طولیٰ رکھتے ہیں۔جن نئے کارکنوں کو آپ ذمہ دار عہدوں پر لائے ان میں محترم شیخ ریاض محمود صاحب موجودہ قائد مجلس بھی شامل ہیں۔بلڈ ڈونیشن : ۱۰۰ سے زائد خدام نے حصہ لیا۔تبلیغ : ایک لاکھ سے زائد ٹریکٹ لا ہور میں تقسیم کئے گئے۔لائبریریاں : مرکزی لائبریری کے فرنیچر اور کتب میں اضافہ کے ساتھ حلقوں میں لائبریریوں کا اضافہ ہوا۔احمد یہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن: اس ایسوسی ایشن کا از سر نو قیام عمل میں لایا گیا۔مجلس سے رابطہ گہرا ہوا۔اور اجلاس اور دیگر سرگرمیاں تیز ہوئیں۔اشاعت : حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی کتاب ”مذہب کے نام پر خون کے قریباً ۱۰۰ صفحات روزنامہ امروز“ میں شعبہ اشاعت نے شائع کروائے۔مجلس لا ہور نے اطفال کے لئے ایک رسالہ کا بھی اجراء کیا جس کے چند ایشو نکلے تھے۔