لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 620
620 ناظم ذہانت و صحت جسمانی مکرم شریف احمد صاحب سرہندی ناظم تحفيذ : : مکرم قاضی محمد برکت اللہ صاحب ایم۔اے قریشی محمود احمد صاحب معتبر ۵۹ - ۱۹۵۸ ء ۶۰۰ - ۱۹۵۹ء صدر انجمن احمدیہ کے کارکنان میں ایک معروف شخصیت جناب محمد اسمعیل صاحب معتبر (صحابی ) آڈیر تحریک جدید کی ہے جو کچھ عرصہ ہوا وفات پاچکے ہیں۔قریشی محمود احمد صاحب انہیں کے لائق فرزندوں میں سے ہیں۔مولوی فاضل ہیں۔گریجوایٹ ہیں۔دو سال تک قیادت کی توفیق حاصل ہوئی۔آپ نہایت نرم دل بغیر سختی سے کام لینے والے ہیں۔قیادت سے پہلے اور بعد بھی سالہا سال تک خدام الاحمدیہ کے ذمہ دار عہدوں پر فائز رہے ہیں۔تین سال تک بحیثیت سیکر ٹری تحریک جدید بھی کام کیا اور قریباً چار سال سے بطور سیکرٹری وقف جدید خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔درویشان قادیان جب بھی لاہور تشریف لاتے ان کی قیادت میں خدام کو درویشوں کی خدمت کی وافر توفیق ملی ہے۔قافلہ جلسہ سالانہ قادیان کے جملہ انتظامات بطریق احسن سرانجام دیتے رہے ہیں۔لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام جتنی تربیتی کلاسیں ہوئیں۔ان کی کامیابی میں قریشی صاحب کا خاص ہاتھ رہا ہے۔جامعہ احمدیہ فضل عمر ہسپتال کی بلڈنگ کے لئے عطیہ جات فراہم کر کے مرکز میں بھجوائے گئے۔سید حضرت اللہ صاحب پاشا ایم۔اے یه ۶۲ - ۱۹۶۱ء ۶۳-۱۹۶۲ء کا زمانہ ہے خدام الاحمدیہ کے ارکان میں ایک ہنس مکھ ملنسار اور پُر وقار خادم - خدام کے ہر مسئلہ پر گہری نظر رکھنے والا خوش اخلاق اور خوش گفتار۔یہ شخصیت قائد مجلس سید حضرت اللہ صاحب پاشا کی ہے۔جو بہت بعد میں آئے اور بہتوں سے آگے نکل گئے۔محترم پاشا صاحب ۱۹۵۱ء سے ۱۹۵۴ء تک امریکہ میں رہے۔۱۹۵۳ء میں احمدیت قبول کی ۱۹۵۴ء میں ایم۔اے پاس کیا۔پہلی ملاقات سے ہی یہ تاثر قائم ہو جاتا ہے کہ محترم پاشا صاحب سلسلہ کی کتب اور خصوصاً تفسیر کبیر کا خاصا مطالعہ رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ موجودہ دینی و دنیاوی مسائل پر گہری نظر کے ساتھ ساتھ پیچیدہ مسائل کے صحیح حل سے آگاہ ہیں۔رنج والم اور زمانہ کی ستم ظریفیوں کی چہرہ پر کوئی علامت نظر نہیں آتی۔ٹانگ کی ہڈی ٹوٹنے پر سخت