لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 600 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 600

600 ہیں۔ان کے دائیں بائیں چوہدری عبداللہ خاں صاحب اور چوہدری اسد اللہ خاں صاحب بیٹھے ہیں اور ان کی عمریں بھی آٹھ آٹھ نو نو سال کے بچوں کی سی معلوم ہوتی ہیں۔تینوں کے منہ میری طرف ہیں اور تینوں مجھ سے باتیں کر رہے ہیں اور بڑی محبت سے میری باتیں سن رہے ہیں۔اس وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ تینوں میرے بیٹے ہیں اور جس طرح فراغت کے وقت ماں باپ اپنے بچوں سے باتیں کرتے ہیں۔اسی طرح میں ان سے باتیں کر رہا ہوں۔چنانچہ اس رؤیا کے بعد اللہ تعالیٰ نے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو جمات کا کام کرنے کا موقع دیا اور لاہور کی جماعت نے ان کی وجہ سے خوب ترقی کی۔اس کے بعد چوہدری عبد اللہ خاں صاحب کو اللہ تعالیٰ نے کراچی میں کام کرنے کی توفیق دی اور چوہدری اسد اللہ خاں صاحب آج کل لاہور کی جماعت کے امیر ہیں، کا آپ ۱۹۵۴ء سے لیکر اب تک برابر جماعت لاہور کے امیر چلے آتے ہیں۔اس عرصہ میں بہت سے احباب آپ کی مجلس عاملہ کے ممبر رہے۔ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس جگہ ان کے اسماء گرامی درج کر دئیے جائیں۔مکرم قاضی محمد اسلم صاحب ایم۔اے نائب امیر مکرم قاضی محمود احمد صاحب مکرم ڈاکٹر محمد عبدالحق صاحب نائب امیر مکرم مولوی برکت علی صاحب لائق مکرم حضرت خان صاحب میاں محمد یوسف صاحب نائب امیر مکرم ملک عبدالمالک خاں صاحب مکرم چوہدری فتح محمد صاحب مالک ہر یکے ٹرانسپورٹ مکرم میاں غلام محمد صاحب اختر مکرم با بوانشاءاللہ خاں صاحب مکرم خالد ہدایت صاحب بھٹی مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب مکرم سید حضرت اللہ پاشا صاحب مکرم شیخ محمود الحسن صاحب مکرم شیخ نور احمد صاحب مکرم ڈاکٹر عبید اللہ خاں صاحب مکرم ملک فضل کریم صاحب مکرم چوہدری فتح محمد صاحب مکرم سید بہاول شاہ صاحب مکرم ڈاکٹر میر مشتاق احمد صاحب مکرم ٹھیکیدار محمد شریف صاحب مکرم مرز امحمد اسلم صاحب مکرم ڈاکٹر اعجاز الحق صاحب