لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 562
562 پاس جمع کرا دیں۔مقامی اخراجات کی تفصیلی اطلاع بھی فنانشل سیکرٹری کو کرنی ہوگی۔( ج ) فنانشل سیکرٹری کی رپورٹ اور پریذیڈنٹ کی منظوری سے اخراجات کے لئے رقم خزانچی سے لی جا سکے گی۔۱۲۱ محترم چوہدری فقیر محمد صاحب کی وفات -۳ نومبر ۱۹۵۱ء ۳ نومبر ۱۹۵۱ء بروز ہفتہ محترم چوہدری فقیر محمد صاحب ریٹائر ڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کا چند ماہ لاہور میں بیمار رہنے کے بعد انتقال ہو گیا۔انا للہ و انا اليه راجعون۔مرحوم خدمت سلسلہ کیلئے بے پناہ جذبہ رکھتے تھے۔دنیوی ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد زندگی وقف کر کے مرکز سلسلہ میں حاضر ہو گئے تھے اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے حکم کی تعمیل میں وکیل الدیوان تحریک جدید کے عہدہ پر فائز رہ کر کافی عرصہ کام کرتے رہے۔محترم ملک عطاء الرحمن اور محترم ملک احسان اللہ صاحبان محترم ملک عطاء الرحمن اور محترم ملک کی فرانس اور مغربی افریقہ سے واپسی۔۹ نومبر ۱۹۵۱ء احسان اللہ صاحبان چھ سال سے زائد عرصہ تک فرانس اور مغربی افریقہ میں فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے بعد 9 نومبر ۱۹۵۱ء کی صبح کو پاکستان ایکپریس کے ذریعہ کراچی سے لاہور پہنچے۔ریلوے اسٹیشن پر محترم جناب شیخ بشیر احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ لاہور نے ایک مجمع کثیر کے ساتھ ان مجاہدین کا استقبال کیا۔حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب بھی از راه نوازش اسٹیشن پر تشریف لائے ہوئے تھے۔احباب نے ان مجاہد بھائیوں کو بکثرت پھولوں کے ہار پہنائے۔مصافحہ و معانقہ سے فارغ ہونے کے بعد ہر دو مجاہد بھائی احباب کی معیت میں اسٹیشن سے باہر تشریف لائے جہاں محترم شیخ صاحب نے دعا کروائی اور احباب کو رخصت ہونے کی اجازت دی۔احباب کو رخصت کر کے دونوں مجاہد اپنے والد محترم ملک خدا بخش صاحب کی قبر پر قبرستان میانی صاحب تشریف لے گئے۔ملک صاحب محترم کی وفات ایسے حالات میں ہوئی جب کہ یہ دونوں مجاہد اپنے وطن سے ہزاروں میل دور تھے۔۱۲۲