لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 561 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 561

561 پریذیڈنٹ عارضی کمیٹی احمد یہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن معرفت صوفی بشارت الرحمن صاحب پر و فیسر ٹی۔آئی کالج لاہور دستور اساسی احمد یہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن ا۔اغراض و مقاصد (الف) مختلف کالجوں کے احمدی طلباء کی تنظیم اور ان کی عملی زندگی کو اسلامی تعلیم کے مطابق بنانے کی کوشش کرنا۔(ب) تبلیغ اسلام کیلئے مؤثر ذرائع اختیار کرنا۔( ج ) احمدی طلباء میں علمی ذوق پیدا کرنا۔۲۔لائحۂ عمل (الف) مختلف تبلیغی تربیتی اور علمی اجلاس کرانا اور ٹریکٹ یا رسالے چھپوانا۔(ب) مختلف جماعتی تحریکوں میں حصہ لینا۔( ج ) ایسوسی ایشن کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایک فنڈ قائم کرنا۔۳۔عہد یداران نگران اعلی، پریذیڈنٹ، وائس پریذیڈنٹ، سیکرٹری فنانشل سیکرٹری اور خزانچی۔-۴- طریق انتخاب و نامزدگی (الف) مختلف کالجوں کے وہ احدی دوست جو با قاعدہ طور پر ممبر شپ فارم پُر کر کے ایسوسی ایشن کے ممبر بن چکے ہوں گے۔ہر سو یا سو کی کسر پر دو نمائندے منتخب کریں گے۔اس طور پر منتخب شدہ تمام نمائندوں کی مجلس ایگزیکٹو کمیٹی کہلائے گی۔(ب) ایگزیکٹو کمیٹی اپنے میں سے پریذیڈنٹ، وائس پریذیڈنٹ، سیکرٹری اور فنانشل سیکرٹری کا انتخاب کرے گی۔( ج ) خزانچی کی نامزدگی نگران اعلیٰ کریں گے۔( د ) ہر کالج کے منتخب شدہ نمائندے اپنے میں سے ایک کو نمائندہ اعلیٰ منتخب کریں گے۔۵۔مالی فنڈ (الف) ہر ممبر تین روپے سالانہ چندہ یکمشت یا بذریعہ اقساط ادا کرے گا۔(ب) ہر کالج کے نمائندہ اعلیٰ کا فرض ہوگا کہ وہ اپنے کالج کے تمام ممبران سے بر وقت چندہ وصول کر کے پچیس فیصدی اپنے کالج کی مقامی تنظیم کے اخراجات کے لئے رکھ کر باقی چندہ خزانچی کے