لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 529 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 529

529 ان میں سے عزیز عبدالواحد اور عزیز منیر احمد میاں عبدالماجد صاحب کے بچے تھے اور ان کی عمریں علی الترتیب قریباً پندرہ اور چھ سال کی تھیں۔تیسرا بچہ عطاء الرحمن میاں محمد حسین صاحب کا لڑکا تھا۔اس کی عمر قریباً ۱۵ سال تھی۔ان تینوں بچوں کو کافی تگ و دو کے بعد پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔تینوں بچوں کی نعشوں کو دوسرے روز یعنی ۱۲ - نومبر کو قادیان لے جایا گیا۔بعد نماز مغرب حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب نے مدرسہ احمدیہ کے صحن میں جنازہ پڑھایا اور جنازے بچوں کے قبرستان کے ساتھ کی زمین میں دفن کئے گئے۔بعد تدفین حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے دعا کروائی۔۹۶ گورنمنٹ کالج لاہور میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی تقریر آنریبل چوہدری سر محمد ظفر اللہ خاں صاحب حج فیڈرل کورٹ آف انڈیا نے گورنمنٹ کالج لاہور میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقعہ پر قیام امن کے مسئلہ پر دوشنبہ کی صبح کو ایک نہایت ہی پر مغز تقریر فرمائی۔2 حضرت مفتی محمد صادق صاحب کا دوماہ میوہسپتال میں بیماررہ کر ڈسچارج ہونا حضرت مفتی محمد صادق صاحب جو دو ماہ ہسپتال میں زیر علاج رہ کر ڈسچارج ہوئے ے۔مارچ ۱۹۴۷ء کو واپس قادیان پہنچے۔آپ نے حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی ہدایت کے مطابق کرنل بھر وچہ سے مرض التهاب غذہ قدامیہ کا آپریشن کروایا تھا۔جو خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب رہا۔مگر کمزوری ابھی باقی تھی۔آپ نے علاوہ اپنے عزیز رشتہ دار تیمار داروں کے احباب لاہور یعنی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ صاحب قاضی حبیب اللہ صاحب اور ان کی صاحبزادیاں قاضی عبدالحمید صاحب حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب قاضی محبوب عالم صاحب، پیر غلام محبوب سبحان شاہ صاحب اہلیہ صاحبہ مستری محمد حسین صاحب شیخ محب الرحمن صاحب اور مجلس خدام الاحمدیہ کے بعض نمائندوں کا شکر یہ بذریعہ الفضل ادا کیا۔۹۸