لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 506 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 506

506 و غیر احمدی تعظیم کے لئے کھڑے ہو گئے۔ڈلہوزی کے زمانے میں ایک واقعہ یاد ہے۔برادرم ڈاکٹر محمد بشیر صاحب نے اپنی کوٹھی پر چائے کی دعوت دی۔جس میں حضور شریک ہوئے اور لمبا وقت باتیں کرتے رہے۔اس زمانے میں ہندوستان کی آزادی اور مسلمانوں کے مستقبل کے متعلق حضور نے قیمتی مضمون لکھے جن کا ترجمہ میں نے کیا اور جو ولایت میں تقسیم کئے گئے۔میرے زمانہ امارت میں مشہور پروفیسر ولفر ڈسمتھ نے حضور سے لمبی ملاقات کی (بعد میں جب حضور رتن باغ میں فروکش تھے تو پر و فیسر سمتھ نے پھر ملاقات کی ) رتن باغ کے زمانے میں گاندھی جی کے ایک نمائندہ نے لمبی ملاقات کی۔اس زمانے میں حضور نے تعلیم الاسلام کالج کے ہال میں جو اس زمانہ میں لاہور ڈی۔اے۔وی کالج کی عمارت میں تھا، ایک امریکن پروفیسر کے لیکچر کی صدارت فرمائی اور انگریزی میں تقریر پر تبصرہ فرمایا۔“ محترم جناب شیخ بشیر احمد صاحب کا زمانہ امارت محترم جناب قاضی محمد اسلم صاحب کے بعد محترم جناب شیخ بشیر احمد صاحب ۱۹۳۴ ء میں جماعت لاہور کے امیر منتخب ہوئے۔اور ۱۹ سال تک لگا تار امارت کا کام آپ کے سپر د ر ہا۔آپ کے زمانہ امارت میں مندرجہ ذیل احباب مجلس عاملہ کے ممبر رہے۔ا۔مکرم قاضی محمد اسلام صاحب ایم۔اے۔مکرم چوہدری اسد اللہ خاں صاحب بارایٹ لاء ۳ مکرم شیخ محمود الحسن صاحب ۴۔مکرم با بوفضل دین صاحب ۵۔مکرم ڈاکٹر غلام مصطفیٰ صاحب مکرم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب ے۔مکرم ڈاکٹر اعجاز الحق صاحب مکرم با بومحمد شفیع صاحب ۹۔مکرم میاں عبد الکریم صاحب ۱۰۔مکرم میاں عبدالمجید صاحب ۱۱۔مکرم چوہدری غلام احمد صاحب ۱۲۔مکرم چوہدری عبد الرحیم صاحب ۱۳۔مکرم با بو فقیر اللہ صاحب ۱۴۔مکرم شیخ نوراحمد صاحب ۱۵۔مکرم میاں غلام محمد صاحب اختر ۱۶۹ مکرم مولوی برکت علی صاحب لائق