لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 468
468 مجلس عاملہ کے اجلاس میں حلقہ جات کی کارگزاری کا ششماہی جائزہ پیش کر کے حلقہ جات کو زیادہ مستعد ہونے کی تحریک کی گئی۔وو دفتر کی طرف سے شعبہ جات کی عہدیداران اور حلقہ جات کے عہد یداروں کو مختلف امور کی طرف توجہ دلانے کی غرض سے سال رواں میں ۵۴۲ خطوط لکھے گئے۔حلقہ جات سے آمدہ رپورٹوں کے مطالعہ کے بعد ہر ماہ ماہانہ رپورٹ تیار کر کے مرکز کو بھجوائی جاتی رہی۔اسی طرح مختلف تقاریب کی رپورٹ دفتر مصباح اور دفتر لجنہ اماء اللہ مرکزیہ کو الگ الگ بھجوائی گئیں اور ان کی نقول اپنے رجسٹر میں درج کی گئیں۔مجالس عاملہ کے فیصلے اور مرکز ربوہ سے جاری شدہ ہدایات خطوط میں لکھ کر حلقہ جات کو بھیجی گئیں اور ان پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی۔ایجنسی سے حاصل شدہ مصباح کے پرچوں کی فروخت کا انتظام کیا گیا ۲۶ وصولی چندہ اکتوبر ۱۹۶۳ ء تا ستمبر ۱۹۶۴ء اس سال مختلف مدات میں جو چندہ جمع کیا گیا اس کی میزان پانچ ہزار سات سو اٹھانوے روپے چھ آنے ہے۔۲۷ حصول انعامات گذشته سالانہ اجتماع مرکز یہ میں شرکت کر کے نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے نتیجہ میں لجنہ لاہور کی ممبرات نے متعد د انعامات حاصل کئے۔بہر حال لجنہ لا ہور کی کارگزاری سے پتہ چلتا ہے کہ لجنہ کی کارکنان ممبرات کے تعاون سے قابل قدر کام کر رہی ہیں۔احمدیت یا حقیقی اسلام کا انگریزی ترجمہ ویمبلے کا نفرنس لندن میں شرکت کے لئے حضرت امیر المومنین خلیفہ امسح الثانی رضی اللہ عنہ کو بھی دعوت نامہ پہنچا تھا۔اس کے لئے حضور نے ایک مضمون لکھا جو بعد میں احمدیت یا حقیقی اسلام کے نام