لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 467 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 467

467 لجنہ اماءاللہ لا ہور کی ایک رپورٹ کارگزاری محتر مہ زینب حسن صاحبہ جنرل سیکرٹری نے خاکسار مؤلف کتاب ہذا کو اپنے حلقہ چابک سواراں کے کام سے متعلق ۱۹۴۶ء کا ایک چارٹ دکھایا ہے جس میں جنوری ۱۹۳۶ء تا اگست ۱۹۴۶ ء رپورٹ کارگزاری درج ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ تمام شعبوں یعنی شعبه مال شعبه خدمت خلق، شعبه تبلیغ شعبه تربیت واصلاح اور شعبہ ناصرات الاحمدیہ میں خاطر خواہ کام کیا گیا ہے۔مثال کے طور پر اجلاسوں کی تعداد کو لیجئے۔عرصہ زیر رپورٹ میں کل ۳۴ جلسے منعقد ہوئے جن میں شعبہ خدمت خلق کے ماتحت متعدد ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹروں کی تقاریر کروائی گئیں۔شعبہ تعلیم کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا درس با قاعدہ جاری رہا۔شہادۃ القرآن کا امتحان لیا گیا اور اس کے لئے باقاعدہ روزانہ مسجد احمد یہ بیرون دہلی دروازہ میں آکر خاکسار مؤلف کتاب ہذا سے ممبرات نے سبقاً سبقاً کتاب پڑھی۔شعبہ تبلیغ کے ماتحت مرکز سے ٹریکٹ منگوا کر تقسیم کئے جاتے رہے۔ماہ مارچ میں ایک خاتون نے بیعت بھی کی۔ہر ماہ کوئی نہ کوئی تبلیغی جلسہ بھی کیا جاتا رہا جس میں غیر احمدی مستورات بھی شامل ہوتی رہیں۔متعدد غیر احمدی بہنوں کو زبانی اور بذریعہ خطوط تبلیغ کی گئی۔شعبہ تربیت و اصلاح کے ماتحت خاکسار مؤلف سے آٹھ تقاریر کروائی گئیں۔شعبہ ناصرات الاحمدیہ نے بھی اچھا خاصہ کام کیا۔سالانہ رپورٹ اکتوبر ۱۹۶۳ ء تا ستمبر ۱۹۶۴ء ملاحظہ فرمائیے یہ مطبوعہ رپورٹ اکتو بر۱۹۶۳ء تا ستمبر ۱۹۷۴ ء چوالیس صفحات پر مشتمل ہے خلاصہ کارگزاری صفحہ ۸ پر ان الفاظ میں درج ہے: عرصہ ڈیڑھ سال سے لجنہ اماءاللہ نے اپنا دفتر مسجد دارالذکر واقع گڑھی شاہومیو روڈ میں قائم کر رکھا ہے۔۔۔دفتر عمو م جمعہ کے روز کھلتا ہے۔دفتر نے مختلف کتب مثلاً لیکچر سیالکوٹ، چہل احادیث نماز مترجم قصائد احمد یہ در عدن قاعدہ ہائے میسر نالقرآن تربیتی نصاب رسید بکس، فارم ہائے رپورٹ قواعد وضوابط لجنہ وغیرہ مرکز سے منگوکر حلقہ جات میں تقسیم کئے۔انفرادی طور پر بھی یہ مطبوعات خواتین کے پاس فروخت کیں۔چھ ماہ گزرنے پر