لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 397 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 397

397 محترم حکیم جان محمد صاحب ولادت : ۱۸۸۱ء بیعت : ۱۸۹۳ء محترم حکیم جان محمد صاحب موضع بھوڈی ملیاں ( متصل گھٹیالیاں )ضلع سیالکوٹ کے باشندہ ہیں۔بہت سادہ مزاج انسان ہیں۔آج کل لاہور میں حکمت کی دکان کرتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ قادیان ہمارے گاؤں سے چالیس کوس ہے۔پہلی مرتبہ جب میں قادیان گیا تو راستہ میں ایک رات نارووال میں گذاری دوسری دھر مکوٹ میں اور پھر تیسرے دن قادیان پہنچا۔اس زمانہ میں مہمانوں کو کھانا مسجد مبارک میں کھلایا جاتا تھا اور حضرت اقدس شام سے کچھ پہلے سیر کے لئے تشریف لے جایا کرتے تھے۔میں بھی ساتھ جایا کرتا تھا۔خاکسار کے اس سوال پر کہ آپ نے بیعت کب کی ؟ فرمایا کہ پہلے روز ہی مغرب کی نماز کے بعد بعض اور دوستوں کے ساتھ مل کر بیعت کر لی تھی۔سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ ان دنوں حضرت سید ناصر شاہ صاحب کشمیر سے رخصت پر قادیان آئے ہوئے تھے۔ان کو ایک ملازم کی ضرورت تھی۔حضرت صاحب نے مجھے ان کے ساتھ بھیج دیا۔میری بیعت کے تھوڑا عرصہ بعد ہی سورج اور چاند کو رمضان میں گرہن لگا تھا۔فرمایا۔میری بیوی میاں دین محمد عرف بگا کی لڑکی ہے۔غلام فاطمہ نام ہے۔اولاد: نذیر احمد۔مظفر احمد۔امۃ الحفیظ۔امۃ النصیر۔امۃ اللطیف محترم با بومحمد افضل خاں صاحب ولادت : ۱۸۸۰ء بیعت : ۱۹۰۳ء وفات : ۲۸ - ستمبر ۱۹۶۰ء محترم ملک فضل الرحمن صاحب نے اپنے والد محترم با بومحمد افضل خاں صاحب کے حالات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ والد محترم بٹالہ ضلع گورداسپور کے باشندہ تھے آپ نے ۱۹۰۳ء میں قادیان جا کر