لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 376 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 376

376 فرمائی۔چنانچہ میں نے چندہ تحریک جدید ۳۰ روپے سے بڑھا کر ۳۰۰ روپے کر دیا۔اور وقف جدید ۲۰ سے بڑھا کر ۲۰۰ روپے کر دیا۔فالحمدللہ علی ذالک۔اسی طرح مساجد بیرون پاکستان میں اپنی والدہ مرحومہ والد مرحوم اور اپنی طرف سے ڈیڑھ ڈیڑھ سوادا کیا۔۱۹۵۱ء سے میں اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوا ہوں اور اس وقت سے لے کر اب تک کام محض اس نیت اور ارادے سے کر رہا ہوں کہ سلسلہ کی مالی خدمت کر سکوں ورنہ میرا گزارہ اپنی جائیداد کی آمد پر ہوسکتا ہے۔الحمد للہ کہ مجھے مسجد دارالذکر لاہور میں بھی دو ہزار روپیہ چندہ دینے کی توفیق ملی۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ میرے والد محترم نے میری تحریک پر قادیان اور ربوہ دونوں جگہ مکانات بنوائے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے مجھے چارلڑ کے اور پانچ لڑکیاں عطا فرما ئیں۔اللہ تعالیٰ انہیں نیکی اور تقویٰ پر قائم رکھے اور سلسلہ کے فدائی ثابت ہوں۔آمین اولاد : ناصر علی مرحوم۔مظفر علی۔منور علی۔مبشر علی۔امیر بیگم۔طاہرہ ناہید۔ناصرہ بیگم۔مبارکہ شوکت۔بشری بیگم۔محترم شیخ عبدالحمید صاحب شملوی ولادت : ۱۸۹۰ء بیعت : اپریل ۱۹۰۸ء محترم شیخ عبدالحمید صاحب شملوی موضع صریح تحصیل نکو در ضلع جالندھر کے باشندہ ہیں اور آج کل دفتر جماعت احمد یہ واقعہ ۱۳ ٹمپل روڈ لاہور کے انچارج اور حلقہ مزنگ کے صدر ہیں۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ آپ حضرت خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب سابق امام مسجد لندن اور ناظر بیت المال کے چھوٹے بھائی ہیں۔یہ فضیلت بھی آپ ہی کو حاصل ہے کہ تینوں بھائیوں ( یعنی حضرت خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب محترم جناب شیخ عبدالعزیز صاحب اور محترم جناب شیخ عبدالحمید صاحب ) میں سے صرف آپ ہی صحابی ہیں۔آپ نے انٹرنس کا امتحان راولپنڈی میں اپنے بھائی عبدالعزیز صاحب کے پاس رہ کر ۱۹۰۸ء