لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 352
352 دریافت کیا کہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جس نے آنا تھا وہ آ گیا ہے۔صبح جب میں بیدار ہوا تو میں نے اپنے والد صاحب کو رات کی خواب سنائی۔انہوں نے بتایا کہ آنے والے حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ہیں۔اولا د خواجه فیروزدین خواجہ عبد الغنی خواجہ محمد شریف خواجہ بشیر احمد خواجہ محمد شفیع زبیدہ بیگم۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ زبیدہ بیگم کے علاوہ خواجہ صاحب کی باقی ساری اولاد غیر احمدی ہے۔زبیدہ بیگم کی شادی ایک مخلص احمدی خواجہ عبید اللہ صاحب کے ساتھ ہو چکی ہے۔محترم مولوی محمد انور صاحب ولادت: بیعت : وفات: انداز أ۱۹۴۶ء محترم ڈاکٹر عبید اللہ خاں صاحب نے بیان کیا کہ: محترم مولوی محمد انور صاحب حاجی علم الدین صاحب کے فرزند تھے۔پرانے احمدی تھے۔پوسٹ ماسٹر جنرل کے دفتر میں ملازم رہے۔۱۹۴۱ء میں وفات پائی اور لاہور ہی میں دفن ہوئے۔محترم با بو نظام الدین صاحب ماہل پوری ولادت: بیعت وفات: محترم بابو نظام الدین صاحب ماہل پوری دفتر ایگزامیز میں کلرک تھے۔کمز ور صحت کے آدمی تھے۔احمد یہ بلڈنکس میں رہتے تھے۔محترم با بووز بر محمد صاحب رضی اللہ عنہ ولادت: بیعت : وفات: محترم ڈاکٹر عبید اللہ خاں صاحب بٹالوی نے بیان کیا کہ : محترم با بو وز یر محمد صاحب محلہ پڑنگاں اندرون بھاٹی گیٹ لاہور میں رہتے تھے۔حضرت میاں محمد صاحب کے بھانجے تھے۔تین بھائی تھے اور تینوں صحابی تھے۔ان کے والد محترم کا نام حافظ غلام محمد تھا اور بھائیوں کے نام یہ تھے۔