لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 349 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 349

349 صاحبزادی فوزیہ بیگم صاحبہ ولادت ۲۳ - نومبر ۱۹۲۱ء صاحبزادہ میاں مصطفی احمد خاں صاحب ولادت ۱۰۔جولائی ۱۹۴۳ء محترم مرزا مولا بخش صاحب ۴۴ ولادت : ۱۸۸۹ء بیعت : ۱۹۰۴ ء وفات : ۲۴۔مئی ۱۹۵۷ء عمر : ۶۸ سال محترم مرزا مولا بخش صاحب پہلے اندرون موچی دروازہ محلہ پیر گیلا نیاں میں رہا کرتے تھے۔مگر بعد ازاں فیض باغ میں اپنا مکان بنا کر منتقل ہو گئے۔بڑے مخلص، جو شیلے اور غیور احمدی تھے۔تبلیغ کا جنون تھا۔بڑے سے بڑے مشتعل مجمع میں بھی حق بات کہنے سے نہیں جھجکتے تھے۔جماعت کے تبلیغی اور تربیتی جلسوں کے انعقاد میں خوب حصہ لیا کرتے تھے۔ٹکٹ پرنٹنگ ریلوے پریس برانچ میں مغلپورہ ورکشاپ میں ملازم ہوئے اور وہیں سے ریٹائر ہوئے۔۱۹۰۴ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر کے صحابی ہونے کا شرف حاصل کیا اور ۲۴ مئی ۱۹۵۷ء کو وفات پائی۔بہشتی مقبرہ ربوہ میں دفن ہوۓ_فانا لله ونا اليه راجعون۔محترم مرزا مولا بخش صاحب کے والد حضرت مرزا میراں بخش صاحب بھی صحابی تھے۔اولاد پہلی بیوی سے۔مرزا سمیع احمد ظفر ولیہ بیگم صاحبہ مرحومہ۔دوسری بیوی سے۔مرزا خلیل احمد مرزا امنیر احمد فرخ مبشرات بشارت تسنیم کوثر وسیم محترم مولوی محمد حیات صاحب ولادت : بیعت : ۱۹۰۴ء محترم مولوی محمد حیات صاحب موضع دھیر کے کلاں ضلع گجرات کے باشندہ ہیں۔آپ نے ۱۹۰۴ء میں قادیان جا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ابتدائی زمانہ میں لاہور تشریف لائے۔ان ایام میں جب کہ حضرت میاں چراغ دین صاحب کی بیٹھک میں مبائعین نماز پڑھا کرتے تھے۔آپ نے جماعت کی ملازمت شروع کی۔جب مسجد احمد یہ بیرون دہلی دروازہ کی تعمیر ہوئی ان ایام میں بھی آپ نے خوب کام کیا۔بعد ازاں ۱۹۵۱ء میں ایک