لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 23
23 بسم الله الرحمن الرحیم نحمده و نصلی علی رسوله الكريم پہلا باب لاہور تاریخ احمدیت لاہور میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد ورفت احمدیت کی تاریخی میں لاہور کو جو اہمیت حاصل ہے وہ کسی باخبر احمدی سے مخفی نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ امسیح الاوّل نے بچپن سے یہاں آنا شروع کیا اور زندگی بھر برابر آتے رہے۔حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بھی نہ صرف یہاں تشریف لاتے رہے بلکہ حضور ایدہ اللہ کی پہلی شادی بھی لاہور ہی کے ایک معزز خاندان میں ہوئی اور پھر ہجرت کے بعد بھی لا ہو ر ہی میں کچھ عرصہ تک قیام فرمایا۔