لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 20 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 20

20 لا ہور میں ہمارے پاک ممبر ہیں ان کو اطلاع دی جاوے۔نظیف مٹی کے ہیں۔ن کو اطلار وسوسہ نہیں رہے گا مگر مٹی رہے گی، 1 گویا اللہ تعالیٰ نے بھی اپنے الہام میں لاہور کے متعلق خبر دی کہ کسی زمانہ میں فتنہ بھی لاہور سے کھڑا ہو گا۔مگر اس کا تریاق بھی لاہور سے ہی پیدا ہو گا۔اور جن جماعتوں کو اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت کی توفیق ملے اور جن کا خدائی پیشگوئیوں میں بھی ذکر آ جائے ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنی اس خصوصیت کو قائم رکھیں اور اس فخر کو آئندہ کے لئے ہمیشہ نیکیوں میں ترقی کرنے کا ذریعہ بنا ئیں۔پھر میں کہتا ہوں اگر باہر سے آنے والوں کو جانے دو اور تم صرف اپنے لوگوں کو ہی سہارا دو تو میرے نزدیک ہر پرانے خاندان میں سے دو چار افراد ایسے ضرور نکل آئیں گے جن میں کچھ کمزوری ہو گی۔اگر تم ان کی طرف توجہ کرو گے تو یقیناً وہ مخلص بن جائیں گے اور جماعت اپنے پہلے مقام کو پھر حاصل کر لے گی۔نو جوانوں کے اندر بڑھنے اور ترقی کرنے کا مادہ ہوتا ہے۔وہ جہاں اور باتوں میں اپنی ترقی کے دعوے کیا کرتے ہیں وہاں ان کا یہ بھی فرض ہوتا ہے کہ وہ روحانی رنگ میں بھی اپنے بزرگوں سے آگے نکلنے کی کوشش کریں اور نمازوں میں اور روزوں اور چندوں میں اور قربانیوں میں اور اخلاص میں اور سلسلہ کیلئے فدائیت اور جان نثاری میں اپنا قدم آگے کی طرف بڑھا ئیں۔میں سمجھتا ہوں اگر اب بھی آپ لوگ توجہ کریں تو اپنے مقام کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ورنہ تھوڑے دنوں کے بعد ممکن ہے جماعت کراچی کے علاوہ اور بھی کئی جماعتیں تم سے آگے نکل جائیں اور جب بہت سی جماعتیں تم سے آگے نکل گئیں تو پھر اتنا بڑا فاصلہ تم میں اور ان میں پیدا ہو جائے گا کہ اس فاصلہ کو پُر کرنا تمہارے لئے مشکل ہو جائے گا۔” پس اپنے اندر بیداری پیدا کرو اور جس طرح دریا میں کشتی پھنستی ہے اور مرد اور عور تیں اور بچے سب مل کر زور لگاتے ہیں کہ کشتی منجدھار سے نکل جائے اسی طرح تم بھی اس خلا کو پُر کرنے کیلئے اپنا پورا زور صرف کر دو۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور اپنی غفلتوں کو دور کرو۔خدا نے تمہیں اوّل بنایا تھا اور وہ چاہتا تھا کہ اب بھی تم اس مقام کو ضائع نہ کرو۔ممکن ہے اگر تم سچے دل سے کوشش کرو تو تمہارے کمزور بھی مضبوط ہو جائیں۔تمہارے نوجوان بھی قربانی کرنے والے بن جائیں اور پھر تمہاری زندگی