لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 139 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 139

139 الاسلام ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر تھے اخبار ” البدر“ کا ایڈیٹر مقر ر فرما دیا۔۳۱۳ اصحاب کی فہرست مندرجہ ” انجام آ ھم میں ان کا نام ۶۷ نمبر پر ہے۔حضرت میاں الہ دین صاحب ولادت: بیعت : وفات: حضرت میاں الہ دین صاحب ولد میاں عمر دین صاحب کڑہ ولی شاه درخانه پیر بخش صاحب لاہور کے باشندہ تھے۔گورنمنٹ سنٹرل پریس کیمپ شملہ میں ایک عرصہ تک ملازمت کی۔آپ کی بیعت کا نمبر رجسٹر بیعت میں ۷۳ ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ابتدائی احمد یوں میں سے تھے۔حضرت شیخ صاحب دین صاحب ڈھینگر ولادت : اگست ۱۸۷۴ء بیعت : ۱۸۹۲ ء یا اس سے قبل وفات : یکم مئی بروز جمعہ ۱۹۶۴ء حضرت شیخ صاحبدین صاحب ڈھینگڑہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جد امجد چوہر مل صاحب موضع لالیاں ضلع جھنگ کے رہنے والے تھے اور ہندوؤں کے اروڑا خاندان ڈھینگردہ ذات کے ساتھ تعلق رکھتے تھے۔جھنگ شہر کے کسی پیر صاحب کے ہاتھ پر مسلمان ہوئے۔بعد ازاں لالیاں سے انتقال مکانی کر کے گوجرانوالہ میں آباد ہو گئے۔حضرت شیخ صاحب مرحوم لالہ چوہڑمل کی چھٹی پشت میں آ کر پیدا ہوئے۔آپ کی پیدائش کی تاریخ ۲۔بھادوں ۱۹۳۲ء بکرمی مطابق اگست ۱۸۷۴ء ہے۔والد ماجد کا نام شیخ محمد بخش تھا اور والدہ ماجدہ کا نام بھاگن بی بی دلی والی۔شیخ محمد بخش صاحب کی اولاد ی تھی : مولا بخش۔اللہ بخش۔کریم بخش - صاحبدین - فضل الہی۔محمد الہی۔کریم بی بی۔رحیم بی بی حضرت شیخ کریم بخش صاحب اور حضرت شیخ صاحبدین صاحب کو خدا تعالیٰ نے احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی جس کی تفصیل یہ ہے کہ حضرت صاحب کے دعوئی کے معاً بعد جب شہر میں حضور کا ہر جگہ چر چا شروع ہوا تو حضرت شیخ صاحبدین صاحب کو جو ان دنوں مڈل کے طالب علم تھے۔انہوں نے اپنے استاد حضرت مولوی احمد جان صاحب سے دریافت کیا کہ یہ مرزا صاحب کون ہیں جن کی شہر میں ہر جگہ باتیں ہورہی ہیں۔حضرت مولوی صاحب موصوف شیخ صاحب کی خوش قسمتی سے احمدی