لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 134 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 134

134 بنصرہ العزیز سے شدید محبت رکھتے تھے اس لئے یہ محبت انہیں کشاں کشاں جماعت قادیان کی طرف کھینچ لائی اور آپ نے حضور ایدہ اللہ کی بیعت کر لی اور آخر دم تک جماعت کے ساتھ وابستہ رہے۔چنانچہ جب آپ کی وفات ہوئی تو نماز جمعہ کے بعد بیرونی باغ میں خاکسار راقم الحروف ہی کو ان کا جنازہ پڑھانے کی سعادت نصیب ہوئی تھی اور مجھے خوب یاد ہے کہ سینکڑوں افراد نے آپ کے جنازہ میں شرکت کی تھی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں حضرت امیر المومنین خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ کی اجازت سے آپ کی تدفین عمل میں لائی گئی تھی۔۳۱۳اصحاب کی جو فہرست انجام آتھم میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شائع کی ہے اس میں حضرت حکیم صاحب کا نام ۲۷۱ نمبر پر ہے۔با وجود اس بات کے کہ حضرت حکیم صاحب کی عمر نوے برس سے تجاوز کر چکی تھی آپ کی صحت نہایت ہی عمدہ تھی۔وفات سے دوروز پہلے بھی فجر کی نماز آپ نے مسجد میں آ کر ادا کی۔مباحثات میں آپ کی گرفت مخالف پر کڑی ہوا کرتی تھی۔محترم قریشی محمد صادق صاحب سیالکوٹی حال محلہ دار الرحمت وسطی ربوہ کا بیان ہے کہ: ان ایام میں حب کہ میری رہائش مسجد احمد یہ بیرون دیلی دروازہ لاہور کے پاس والے مکان میں تھی۔ایک چکڑالوی آ گیا اور اس نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ تم لوگوں نے جو کلمہ طیبہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ بنایا ہوا ہے یہ قرآن میں ایک جگہ تو ہے نہیں اور نبی خائن نہیں ہوتا پھر نا معلوم اسے کس نے اکٹھا کر دیا ہے ؟ میں تو یہ اعتراض سن کر حیران رہ گیا۔حضرت میاں عبدالعزیز صاحب مغل کے ہاں گیا۔لیکن آپ گھر میں موجود نہیں تھے۔حضرت حکیم مرہم عیسی صاحب مل گئے۔ان سے میں نے کہا کہ حکیم صاحب! ایک چکڑالوی نے یہ اعتراض کیا ہے کہ تمہارا کلمہ طیبہ قرآن کریم میں اس طرح ایک جگہ تو اکٹھا کہیں نہیں ملتا اور نبی خائن بھی نہیں ہوتا تو پھر اسے اکٹھا کس نے کیا ہے؟ حضرت حکیم صاحب نے بلا توقف جواب دیا کہ اس چکڑالوی بد بخت سے جا کر کہو کہ نبی تو خائن نہیں ہوتا تمہاری نماز جس کا کچھ حصہ تم نے کسی پارہ سے لیا ہے کچھ کسی پارہ سے اور کچھ کسی سے اسے موجودہ شکل میں کس نے اکٹھا کیا ہے۔میں یہ جواب سن کر بہت خوش ہوا اور چکڑالوی کو جا کر یہ جواب سنایا تو وہ مبہوت ہو گیا۔اولاد : ڈاکٹر عبدالحمید چغتائی۔میاں نذیر حسین۔عبد الرحمن۔احمد حسین۔محمد احمد - محمد عیسی۔محمد بی محمد زکریا۔محمد الیاس - محمد ادر لیں۔عبدالوسیع۔رابعہ۔عائشہ۔سعیدہ۔حمیدہ۔صغری۔