لاہور ۔ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 127 of 666

لاہور ۔ تاریخ احمدیت — Page 127

127 کی تکمیل کے لئے حکیم حاذق عدۃ الحکماء اور زبدۃ الحکماء کے امتحانات پاس کر کے سند بھی حاصل کر لی جب آپ کے استادوں کو یقین ہو گیا کہ یہ اب اچھی طرح سے مریضوں کا علاج کر سکے گا تو انہوں نے آپ کے والد صاحب کو کہہ کر الگ مطب کھلوا دیا۔طالب علمی کے زمانہ میں ہی آپ نے حضرت مولوی غلام حسین صاحب امام مسجد گئی بازار اور مولوی غلام قادر صاحب سے صرف و نحو، منطق اور معانی پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔سرسید احمد خاں صاحب مرحوم کی تحریرات اور اخبارات اور تہذیب الاخلاق اور ان کے رسائل اور کتابیں پڑھنے کا بھی آپ کو شوق تھا اور بحث مباحثہ کے بھی بے حد شوقین تھے۔جب ۱۸۹۳ء میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی تو حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب کی شاگردی کا بھی شرف حاصل ہو گیا اور جب حضور علیہ السلام نے ” مرہم عیسی کے متعلق انکشاف فرمایا تو حکیم محمد حسین صاحب اس جستجو میں لگ گئے۔آپ لکھتے ہیں: اس وقت میں نے قرابادین میں اس کے اصل نسخہ کے متعلق تلاش شروع کی۔کیونکہ اس کے مختلف نسخے تھے۔کسی نسخہ میں ایک دوائی تھی اور کسی میں دوسری اور کسی میں کسی دوائی کا بدل لکھا ہوا تھا۔میری طبیعت میں چونکہ خاص جستجو کا مادہ ہے۔اس لئے میں نے لا ہور کی پبلک لائبریری میں جو عجائب گھر کے سامنے ہے تمام قرابادینوں کو پڑھنا شروع کیا۔خدا کی شان ہے کہ میں نے جتنے نسخے مرہم عیسی کے دیکھے۔ایک کتاب کے دوسری کتاب کے ساتھ وہ نسخے نہیں ملتے تھے۔کہیں اوزان کا اختلاف تھا اور کہیں دواؤں کا۔آخر تلاش کرتے کرتے لائبریری میں سے ایک انگریزی ڈکشنری سے یہ اصل نسخہ مل گیا۔اور اس میں تمام نام جو دوائیں مرہم عیسی میں پڑتی تھیں وہ انگریزی میں لکھے ہوئے تھے۔جب میں نے مرہم بنانے کا ارادہ کیا تو پہلے میں نے تمام دیسی عطاروں اور دواخانوں سے مرہم عیسی کی دوائیں تلاش کرنی شروع کیں۔مگر ان میں جاؤ شیر سکبینج اور زراوند طویل کہیں سے دستیاب نہ ہوئی۔آخر میں نے انگریزی نام جو ان دواؤں کے تھے اور وہ یہ تھے۔ارسٹولو چیلا نگا ( زرواند طویل اوپو پونکسکائی رونم ( جاؤ شیر )‘ سگا بینم (سکبینج) یہ تین دوائیں ہم نے خاص ولایت سے منگوانے کا آرڈر دے دیا۔ولایت میں