تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 69 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 69

تاریخ افکار را سلامی ۶۹ نہ روزے رکھ سکتا ہے اس بارہ میں جو روایت ہے امام مالک کے نز دیک وہ اس لئے درست نہیں کہ یہ قرآنی ارشاد لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أخرى کے خلاف ہے نیز سب کے نزدیک کوئی کسی - دوسرے کی جگہ نماز نہیں پڑھ سکتا۔غرض عبادات میں آپ نیابت کے قائل نہ تھے۔2- یہ روایت کہ تقسیم سے پہلے غنیمت میں پکڑے گئے جانوروں کو ذبح کرنا منع ہے۔امام مالک۔کے نزدیک درست نہیں کیونکہ جنگ کے حالات کا تقاضا ہے کہ ایسی حالت میں کھانے پینے کی چیزوں کے استعمال کی کھلی اجازت ہو۔جنگ کے حالات میں ایسی ممانعت نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔- الْبَيْعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقا - یہ روایت امام مالک کے نز دیک درست نہیں کیونکہ اہل مد بینہ کے ہاں ایسا رواج نہیں ہے حالانکہ اکثر محد ثین کے نزدیک یہ روایت صحیح ہے۔و۔ایک دفعہ امام ابو یوسف نے امام مالک کے سامنے یہ روایت بیان کی کہ علاقہ شام میں حضرت عمر اور دوسرے صحابہ کی موجودگی میں حضرت بلال نے جس طرح اذان دی اسی طرح ہم بھی اذان دیتے ہیں لیکن امام مالک نے یہ کہہ کر امام ابو یوسف کے موقف کو رد کر دیا کہ اہل مدینہ کا معروف عمل اس کے خلاف ہے۔ز امام مالک سے پوچھا گیا کہ مسجد میں خاص حلقہ بنا کر قرآن شریف پڑھا جاتا ہے یا خاص انداز میں جبر اذکر الہی کیا جاتا ہے کیا اس قسم کے رواج جائز ہیں ؟ تو امام مالک نے فرمایا یہ سب بدعت ہیں کیونکہ ایسا نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا نہ آپ کے صحابہ نے اور نہ اہل مدینہ ایسا کرتے ہیں۔اس ساری بحث سے ظاہر ہے کہ قطع نظر اس بحث کے کہ کسی حدیث کے راوی قوی ہیں یا ضعیف دوسری وجوہات کی بنا پر حدیث کی صحت پر امام مالک کو اعتراض تھا۔کہیں کہا گیا اہل مدینہ سے عمل کے خلاف ہے کسی جگہ ظاہر قرآن سے مخالفت کو بنیاد بنایا گیا ہے اور کہیں مصلحت قوم یا سد ذرائع کے اصول کو مد نظر رکھ کر روایت کو رد کیا گیا۔ل الانعام : ۱۲۵ سے ابو حنیفه صفحه ۱۵۷ مالک بن انس صفحه ۲۲۹ حاشیه قال مالك لم يكن بالامر القديم انما هو شي أُحدث - ( مالک بن انس صفحه ۱۷۷)