تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 393 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 393

تاریخ افکا را سلامی ٣٣٩٣ کون تم میں سے ہے جو میرے سوانح زندگی پر کوئی نکتہ چینی کر سکتا ہے۔آپ کے اس چیلنج کا کوئی مخالف سامنا نہ کر سکا اور کئی ایک نے اعتراف کیا کہ آپ واقعی پر ہیز گارا ور منتقی انسان ہیں۔بطور مثال آپ کے ہم وطن مشہو را ہلحدیث عالم مولوی محمد حسین بٹالوی نے آپ کے بارہ میں شہادت دی کہ مؤلف براہین احمدیہ کے حالات و خیالات سے جس قدر ہم واقف ہیں ہمارے معاصرین سے ایسے واقف کم نکلیں گے ، مؤلف صاحب جو ہمارے ہم وطن ہیں بلکہ اوائل عمر کے (جب ہم قطبی و شرح ملا پڑھتے تھے ) ہمارے ہم مکتب۔مولف برا این احمدیہ مخالف اور موافق کے تجربہ کی رو سے (وَ اللهُ حَسِيَّة ) شریعت محمدیہ پر قائم پر ہیز گار صداقت شعار ہیں۔۔اسی طرح اخبار زمیندار کے مدیر مولانا ظفر علی خان صاحب کے والد ماجد مولوی سراج الدین نے اپنے اخبار زمیندار میں لکھا۔مرزا غلام احمد صاحب ۱۸۶۰ یا ۱۸۶۱ء کے قریب ضلع سیالکوٹ میں محر رتھے اُس وقت آپ کی عمر ۲۲ یا ۲۴ سال ہوگی اور ہم چشم دید شہادت سے کہہ سکتے ہیں کہ جوانی میں بھی نہایت صالح اور متقی بزرگ تھے۔کاروبار ملازمت کے بعد اُن کا تمام وقت مطالعہ دینیات میں صرف ہوتا تھا۔عوام سے کم ملتے تھے۔۱۸۷۷ء میں ہمیں ایک شب قادیان میں آپ کے یہاں مہمانی کی عزت حاصل ہوئی ان دنوں بھی آپ عبادت اور وظائف میں اس قدر محو اور مستغرق تھے کہ مہمانوں سے بھی بہت کم گفتگو کرتے تھے ۲۰۰۔آپ کے سچا ہونے کی پانچویں دلیل یہ ہے کہ آپ نے دھومی کے بعد ہزار ہا مخالفتوں کے با وجود ۲۳ سال سے زیادہ عرصہ بڑی کامیاب اور بامراد زندگی بسر کی۔آپ کی یہ شاندار کامیابی آپ کی صداقت کی بڑی زیر دست دلیل ہے کیونکہ یہ معیا رصداقت بھی وہی ہے جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے لئے بیان فرمایا ہے اور کہا ہے۔مذكرة الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۴ اخبار زمیندار جون ۱۹۰۸ ء - بدر ۲۵ مرجون ۱۹۰۸ صفحه ۱۳ اشاعة السنه جلدی صفح۹۲۶