تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 364 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 364

تاریخ افکارا سلامی جب یہ آیات نازل ہوئیں تو موجود صحابہ نے حضور سے دریافت کیا کہ ” آخرین " سے کون لوگ مراد ہیں جن میں آپ مبعوث ہوں گے تو آپ نے پاس بیٹھے ہوئے اپنے صحابی سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا۔لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بالكُرَيَّا لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِّنْ هَؤُلاءِ ، صحیح بخاری کی اس روایت سے ظاہر ہے کہ مسلمانوں پر ایک ایسا دور آئے گا کہ حقیقی ایمان اُٹھ جائے گا اور ان کی دوبارہ ترقی آنحضور صلے اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کی مرہون منت ہوگی جو آپ کے ایک فارسی النسل غلام کے ذریعہ ہوگی اور اُس کے حواری بھی انہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہوں گے۔بخاری کی اس روایت سے اُن روایات کی بھی تائید ہوتی ہے جن میں آیا ہے کہ حضور صلے اللہ علیہ وسلم نے سلمان فارسی کے بارہ میں فرمایا۔سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ نیز یمن کے والی باذان اور اُس کے فارسی النسل حامیوں کے مسلمان ہونے پر آپ نے انہیں بھی فرمایا کہ وہ میرے اہل بیت اور میرے خاندان کا حصہ ہیں۔یہ اسی لئے ہے کہ اسلام کی نشاء ۃ ثانیہ اسی نسل کے لوگوں سے واسطہ تھی ہے۔- صحیح بخاری کی دوسری حدیث ہے جس کے الفاظ یہ ہیں : كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيْكُمْ وَاِمَامُكُمْ مِنْكُمْ۔یعنی تم کیسے نازک حالات سے گزررہے ہو گے جب تم میں ابن مریم نازل ہوں گے جو تمہارے امام تمہیں میں سے ہوں گے صحیح مسلم کی ایک روایت سے بخاری کی اس حدیث کی مزید وضاحت ہوتی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں۔بخارى كتاب التفسير سورة الجمعة زير آيت ۴ قَالَ الزُّهْرِى فى تشريح مجى وفد باذان الفارسي صاحب اليمن ) فلما بَلَغَ ذالک ای خیر قتل کسری (پرویز) باذان بعث با سلامه و اسلام مَنْ مَّعَهُ مِنَ الفرس الى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت الرسل من الفرس لرسول الله صلى الله عليه وسلم الى من نحن يا رسول الله ؟ قَالَ أَنتُم مِنَّا ز إلَيْنَا أَهْلَ البيت (السيرة النبوية لابن هشام ذكر ما انتهى اليه امر الفرس باليمن۔اسلام با ذان ) رواه البخاري في تاريخه بخاری کتاب احادیث الانبياء، باب نزول عیسی ابن مریم