تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 347 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 347

تاریخ افکارا سلامی ۳۴۷ بارون ، حضرت سلیمان اور حضرات دانیال وغیرہ کا نام پیش کیا جا سکتا ہے۔امت محمدیہ میں ایسے ہادیوں کو قرآن کریم نے بالعموم خلفاء اور اولیاء کا نام دیا ہے اور ان کے اور نام بھی گنوائے ہیں لیکن جہاں تک اُن کے مقام اور کام کا تعلق ہے جس طرح ان کے ہادی اعظم سرور دو عالم اور خاتم الانبیاء اور قرب الہی کے بلند تر مقام پر فائز ہیں اسی طرح آپ کی امت خیر الامم اور اُس کے امام خیر الائمہ اور رئیس الخلفاء ہیں کیونکہ جہاں تک عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید یعنی بائیل اور میہو دونصاری کی دینی تاریخ کا تعلق ہے وہ کارنامے جو انبیائے بنی اسرائیل سے ظاہر ہوئے اُن سے بڑھ کر حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی امت نے سرانجام دیئے انہی رفعتوں اور سر بلندیوں کی وجہ سے آپ خیر الرسل اور آپ کی امت خیر الامم کہلائی۔امام الزمان حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام نے اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا۔ہم ہوئے خیر اہم تجھ سے ہی اے خیر رسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے آپ علیہ السلام فرماتے ہیں۔اس امت میں آج تک ہزارہا اولیاء اللہ صاحب کمال گزرے ہیں جن کی خوارق اور کرامات بنی اسرائیل کے نبیوں کی طرح ثابت اور تحقیق ہو چکی ہیں اور جو شخص تفتیش کرے اس کو معلوم ہوگا کہ حضرت احدیت نے جیسا کہ اس امت کا الام نام رکھا ہے ایسا ہی اس امت کے اکابر کو سب سے زیادہ کمالات بخشے ہیں جو کسی طرح چھپ نہیں سکتے لیا۔اسی حقیقت کی طرف رہنمائی حضرت محمد باقر کی اس تفسیر سے ملتی ہے جو آپ نے آیہ کریمہ فَقَدْ أَتَيْناً آل إبرهيم الكتب والحِكْمَةَ وَآتَيْنَهُمْ مُلكًا عَظِيمات کے سلسلہ میں بیان فرمائی آپ فرماتے ہیں:۔جعَلَ اللَّهُ) مِنْهُمُ الرُّسُلَ وَالْأَنْبِيَاءَ وَ الَا ئِمَّةَ فَكَيْفَ يَقِرُّونَ فِي آلِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلامُ وَيُنْكِرُونَ فِي آلِ مُحَمَّد صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم۔لے براہین احمدیہ ہر چہار تخصص - روحانی خزائن جلدا صفحه ۳ ۶۵ حاشیہ نمبر ۴ الصافى شرح اصول الکافی جلد ۳ صفحه ۱۱۹ - النساء: ٥٥