تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 316 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 316

تاریخ افکا را سلامی ہے۔حضرت عیسی" صلیب سے زندہ اتارلئے گئے تھے اور وہ طبیعی موت مرے، زندہ آسمان پر نہیں گئے اور نہ دوبارہ اس دنیا میں آئیں گے میچ کے نزول کا عقید ہ غلط ہے لے ان تصریحات سے ظاہر ہے کہ دینی مسائل میں سرسید احمد خاں صاحب کا رجحان اہل السنت والجماعت کی بجائے معتزلہ کی طرف زیادہ تھا۔تحریک اتحاد عالم اسلامی سرسید کی نیچرل یا آزاد خیالی کی تحریک کے ہمعصر ایک اور تحریک کے نشان بھی تاریخ کے صفحات میں ملتے ہیں۔یہ پان اسلام ازم یا اتحاد عالم اسلامی کی تحریک تھی جس کے روح رواں سید جمال الدین افغانی مصر کے مفتی محمد عبدہ اور ترکی کے حلیم پاشا تھے۔اس تحریک کا رخ زیادہ تر منفی سیاست کی طرف تھا اس لیے یہ تحریک استعماری اقوام کے خلاف نفرت کے جذبات ابھارنے تک محدود درہی اور کوئی قابل ذکر تعمیری کا رنامہ سرانجام نہ دے سکی اور نہ مسلمانوں کی سیاسی تربیت کا فریضہ نباہ سکی۔تحریک رابطه عالم اسلامی یه اداره در اصل تحریک اتحاد عالم اسلامی کا ایک طرح کا مٹتی ہے اس لیے اپنے اصل کی طرح اس کا کام بھی سر تا سرمنفی انداز کا ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ اتحاد عالم اسلامی کی مجلس کا کام استعماری طاقتوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینا تھا اور رابطہ عالم اسلامی کی جمعیت کا کام اپنوں کے خلاف نفرت اُبھارنا ہے۔یوں لگتا ہے جیسے خدمت اسلام سر انجام دینے والے دردمند مخلص اور دیندار مسلمانوں کی راہ میں روڑے انکانے کے سوا اس کا کوئی مقصد تنظیم ہی نہیں اور نہ اُسے یہ فکر دامن گیر ہے کہ عالمی کمیونزم مغربی استعمار کے غیر اسلامی فلسفے اور اس کی سازشیں، اُس کے مادی علوم ، اُس کی محیر العقول صنعتی کامیابیاں ، اُس کی قارون کو مات دینے والی اقتصادی پالیسیاں یہ سب عناصر مل کر عالم اسلام کو کس قدر نقصان پہنچا رہے ہیں، کس طرح مسلمانوں کو کھائے جا رہے ہیں، ان کو تقسیم کر کے آپس میں کس طرح لڑا رہے ہیں اور ان کے بے پنا وقدرتی وسائل کو بارو داور آگ بنا کر خود انہی کے ہاتھوں تباہ کروا رہے ہیں لیکن اس حماقت پر ان کو متوجہ کرنے والا کوئی نہیں اور نہ کسی عالمی اثر رکھنے والی ہمہ پہلو آگاه موید من اللہ عقل مند روحانی حیات جاوید صفحه ۵۲۴ تا ۵۳۶ مولانا الطاف حسین حالی ناشر نیشنل بک ہاؤس ایک روڈ لاہور