تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 274 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 274

تاریخ افکارا سلامی ۲۷۴ کے ذمہ یہ تھا کہ وہ لوگوں سے ہر قسم کا مال جمع کرے پھر ضرورت مندوں میں خرچ کیا جائے تا کہ اُس کے زیر نگیں علاقہ میں کوئی محتاج اور غریب نظر نہ آئے۔اس نے کہا کہ ہر جوان اور بوڑھا، عورت اور بچہ کمائی کرے اور رقم جمع کر کے ہتھیار خریدے اس طرح ہر ایک کو اُس نے مسلح کر دیا۔حمدان قرمط کا داماد عبد ان بھی بڑا ذہین، ہر قسم کے فریب میں ماہر اور خبیث الفطرت اور اس کا دست راست تھا۔اُس کے ذریعہ دعوت اسماعیلیہ کو خوب فروغ ملا۔ابوسعید الحسن بن بہرام القرمطی جو بلا د بحرین میں قرامطہ کی حکومت کا بانی بنا۔اسی کے ذریعہ اسماعیلی ہوا تھا اور ذکرویہ بن مهرویہ نے بھی اُس کی تحریک پر اسماعیلی امام کی بیعت کی جو بعد میں شمال یعنی بادِيَةُ السَّمَادَہ اورشام کے بعض علاقوں کے قرامطہ کا سردار بنا۔ایک عرصہ بعد حمدان اور عبدان اسماعیلی امام کی اطاعت سے پھر گئے لیکن جلد ہی ان کو نا کامی کا منہ دیکھنا پڑا اور قرامطہ کی زمام قیادت ابوسعید اور ذکردیہ کے ہاتھ میں آگئی۔ذکرویہ کے بیٹے بیٹی نے شمال میں اتنی طاقت حاصل کر لی کہ اس نے دمشق پر حملہ کیا۔یہ ۲۸۹ھ کا واقعہ ہے لیکن اس حملہ کے دوران و قتل ہو گیا اور زمام اقتدار اُس کے بھائی الحسین کے ہاتھ میں آگئی لیکن وہ بھی عباسی فوجوں کے ہاتھوں مارا گیا۔ذکرویہ نے اپنے بیٹے کا انتقام لینے کے لئے عباسی فوجوں پر حملے شروع کر دیئے اور حاجیوں کے قافلوں پر چھاپے مارے اور انہیں لوٹا۔قطیف اور بحرین کے علاقوں میں ابو سعید الجنانی نے دعوت اسماعیلیہ کی خوب تبلیغ کی اور بڑی کامیابی حاصل کی اس نے ہجر پر بھی حملہ کیا۔آخر بحرین اور یمامہ کے علاقوں میں اپنی حکومت قائم کرلی۔عباسی خلیفہ المعتضد نے صورت حال کو نازک دیکھ کر یہ علاقہ اپنے ایک قائد العباس بن عمر د الکوی کے سپر د کیا کہ وہ اس فتنہ کا استیصال کرے لیکن وہ ابوسعید سے شکست کھا گیا ابوسعید نے قیدیوں کو قتل کر کے جلا ڈالا اور ان کے اسلمہ پر قبضہ کر لیا اور اس طرح اطمینان سے و داپنے علاقہ کے حالات درست کرنے میں مصروف رہا۔اپنی فوجوں کو خوب مسلح کیا ، نو جوانوں اور بچوں کو فوجی ٹریننگ دی، زراعت کی طرف بھی توجہ دی، اراضی کی اصلاح کی کھجوروں کے باغات لگوائے اور وہاں کے لوگوں کو خوشحال بنانے میں مقدور بھر کوشش کی اور اموال کی صحیح تقسیم کے لئے قابل اعتماد دیا نندار افسر مقرر کئے۔غرض قرامطہ نے شام کے علاقہ اور بحرین اور یمامہ کے اطراف میں عباسیوں کی بنیادیں ہلا دیں۔