تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 264 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 264

تاریخ افکا را سلامی ۲۶۴ بارہ میں اس کی وصیت یہ تھی کہ اس کے اسرار کو عام نہ کیا جائے لیے حمید الدین احمد بن عبداللہ الکرمانی بھی اسماعیلی دُعاۃ میں بڑا انا مورگزرا ہے۔یہ بڑا فلسفی تھا۔اس کا خیال تھا کہ الحاکم بامر اللہ کے بارہ میں جو یہ مشہور ہے کہ اُس نے الوہیت کا دعویٰ کیا ہے یہ سراسر بہتان ہے اسماعیلی واحدانیت اللہ کا عقیدہ رکھتے ہیں۔الکرمانی صفات وُجُودِيَّہ اور تَنْزِيَّہ کا منکر تھا۔اس کا کہنا تھا کہ اُس کی کوئی صفت نہیں البتہ مَبْدَع أَوَّل کے اَسْمَاءِ حُسُنی ہیں۔اسماعیلی مَبْدَع أَوَّل کو السابق والقلم کہتے ہیں اور فلاسفہ کے ہاں اس کا نام اعتقل الکلی ہے۔اسماعیلیوں کے نز دیک ائمہ بھی السابق “ کی صفات سے متصف ہوتے ہیں لَانَّ الْإِمَام فِی عَصْرِهِ مَثَلٌ لِلسَّابِقِ وَلِهَذَا يُمَدَحُ بهذِهِ الصَّفَات فقهي مسائل میں ظاہر کے لحاظ سے اسماعیلی شیعہ اثناعشری شیعوں سے کچھ زیادہ مختلف نہیں۔یاؤں پر مسح کیا جاتا لیکن حرابوں اور موزوں پر مسح کی اجازت تھی۔اذان میں الصلوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ کی بجائے حَيَّ عَلَى خَيْرِ الْعَمَلِ مُحَمَّدٌ وَعَلِيٌّ خَيْرُ الْبَشَر کا اضافہ کیا گیا۔فاطمی حکومت میں دعائے قنوت پڑھنے نیز نمازتراویح اور صلوٰۃ الضحی پڑھنے کی اجازت نہ تھی۔نماز جنازہ میں چار کی بجائے پانچ تکبیریں کہی جاتی تھیں۔جمعہ کے روز عباسی خلفاء کی بجائے فاطمی خلفاء کے نام کا خطبہ پڑھا جاتا او را ئمہ کے فضائل بیان کئے جاتے اور ان کے لئے دُعا کی جاتی تھی۔ایسے ہی کم و بیش مختلف اختلافات تھے۔بعض سبزیاں یا کھانے منع تھے کیونکہ یہ صحابہ خاص طور پر ابو بکر اور عائشہ کو پسند تھے یا ائمہ اہل بیت ان کو نا پسند کرتے تھے ہے ل كان جعفربن منصور من اشهر رجال التأويل في الدور المغربي كما يعتبر النعمان المتشرع الاول هذا الدور (تاريخ الدولة الفاطمية صفحه ۳۸۷) تاريخ الدولة الفاطمية صفحه ٦٤٣