تاریخ افکار اسلامی — Page 260
تاریخ افکا را سلامی وَحُطُ القِيَامُ فَلَمْ يَتعب فَقَدْ حُطْ عَنَّا فُرُوضَ الصَّلوة اس ادعا کی وجہ سے علی بن فضل اور ابن حوشب ایک دوسرے کے دشمن ہو گئے اور لڑائی تک نوبت پہنچی۔بہر حال ابن حوشب کی کوششوں سے یمن اسماعیلی دعوت کا گڑھ بن گیا اور اُسے اور اُس کے جانشینوں کو خاصی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔اسماعیلی خلیفہ المستعصر نے یمن کے ایک اسماعیلی سردار علی بن محمد الصليحی کی مدد سے حجاز میں عباسیوں کا اثر ورسوخ ختم کر لیا جو کچھ عرصہ سے بڑھ رہا تھا۔علی صلیجی قتل ہو گیا تو اُس کا لڑ کا المکرم اس کا جانشین بنا اس کے بعد اس کی بیوی اردنی الحرہ نے اسماعیلی دعوت کی ذمہ داری سنبھالی۔یہ بڑی مدبر اور منتظم عورت تھی اُس کی دعوت کے نشان جنوبی ہند کے پہرہ ہیں۔فاطمی خلیفہ العزیز نے عباسی وزیر عضد الدولة البويهي شیعی کے پاس سفارت بھیجی تا کہ اُسے متاثر کرے اور خلافت عباسیہ کے الٹنے میں اس کی مدد حاصل کی جائے اور یہ کوشش مسلسل جاری رہی لیکن بنو بویہ کے اپنے مقاصد تھے اس لئے یہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔كَمَا مَرَّ - ایک اور عباسی سردار ابوالحارث البساسیر ٹی پر جال ڈالنے کی کوشش کی گئی اور وہ غداری پر آمادہ بھی ہو گیا کیونکہ عراق کے داعی الدعاة هبة الله الشیرازی نے اس کی بڑی مؤشر مدد کی تھی لیکن سلاجقہ ترکوں کی مدد سے ہو یہیوں کی طاقت کو ختم کر دیا گیا۔در اصل عباسی خلافت کی یہ ایک دائی پالیسی تھی پہلے فارسیوں اور خراسانیوں کی مدد سے بنو امیہ بالفاظ دیگر عربوں کے تسلط پر بلا بولا اس کے بعد ترکوں کی مدد سے فارسیوں اور خراسانیوں کے اثر و رسوخ کو ختم کیا پھر بنو ہو یہ کو آگے لائے تا کہ ترکوں H سے ان کو چھٹکارا ملے۔جب بنو بو یہ وبال جان بن گئے تو سلاجقہ کے ذریعد ان کا خاتمہ کیا۔سلاجقہ کو عوام کی حمایت بھی حاصل تھی کیونکہ وہ پہنی تھے۔فارس میں عبد اللہ بن میمون القداح نے کئی واقی بھیجے۔اس سے پہلے خود اس نے اہواز کو مرکز بنا کر اس علاقہ میں اپنے نظریات کی اشاعت کی تھی۔اپنے داعی الحسین الانوازی کو سواد کوفہ کی طرف بطور داعی بھیجا تھا۔فارس کے علاقوں میں داعی زیادہ تر کپڑے بننے۔روئی دھننے کا پیشہ اختیار کئے ہوئے تھے اور ساتھ ساتھ لوگوں میں بڑی راز داری اور احتیاط کے ساتھ اپنے نظریات کی تبلیغ بھی تاريخ الدولة الفاطميه صفحه ۴۰۵ بحواله تاريخ اليمن صفحه ۱۴۵