تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 214 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 214

تاریخ افکا را سلامی ۲۱۴ الْبَاقِرِيَّة - يہ فرقہ حضرت علی ، امام حسن ، امام حسین ، امام زین العابدین کے بعد اُن کے بڑے بیٹے امام محمد باقر کو آخری امام اور مہدی منتظر مانتا تھا۔اس فرقے کا عقیدہ تھا کہ آنحضرت علی نے حضرت علی کے امام ہونے کی تصریح فرمائی تھی۔اس کے بعد ہر امام نے اپنے جانشین کو نامزد کیا اور اس کو امام ماننے کی وصیت کی۔یہ فرقہ بھی مانتا تھا کہ آنحضرت ﷺ نے حضرت جابر بن عبد اللہ سے کہا کہ تم میرے بیٹے محمد باقر سے ملو گے جب ملو تو ان کو میر اسلام پہنچانا۔چنانچہ کہا جاتا ہے کہ حضرت جائے نے بڑی لمبی عمر پائی۔عمر کے آخری حصہ میں آپ کی نظر جاتی رہی۔ایک دن وہ مدینہ کی گلی سے گزررہے تھے کہ ایک لونڈی محمد باقر کو اٹھائے ہوئے گزری۔جائے نے اس سے پوچھا یہ لڑکا کون ہے جس کو تم اٹھائے ہوئے ہو ؟ اس نے بتایا کہ یہ امام علی زین العابدین کا بیٹا محمد ہے۔چنانچہ جائے نے ان کو لے کر ان نے اے ای یار کی اورکہا کہ تمارے کا سلام پہچانا ہو جایا حضرت مہینے اپنے سینے سے لگا یا پیار کیا اور کہا کہ میںتمہیں تمہارے نانا کا سلام پہنچاتا ہوں۔جائہ آنحضرت ﷺ کے اس علم کی تعمیل کے بعد جلد فوت ہو گئے لے النَّاور سه۔یہ فرقہ امام محمد باقر کے بعد ان کے بیٹے امام جعفر صادق کو آخری امام اور مہدی منتظر مانتا تھا۔اس فرقے کا نظریہ تھا کہ امام جعفر تمام علوم کے جامع اور ماہر ہیں۔وہ علم دین کا ہو یا عقلیات سے تعلق رکھتا ہو وہ سب کچھ جانتے ہیں۔ان کا یہ علم لدنی ہے یعنی خدا کی طرف سے ان کو عطاء ہوا تھا اس میں اُن کے کسب یا کسی سے سیکھنے کا کوئی دخل نہیں تھا۔تے الشميطیہ یہ فرقہ امام جعفر کی موت کا قائل تھاد والبتہ امامت کو ان کی اولا دمیں منحصر تسلیم کرتا تھا اور یہ کہ امام مہدی انہی کی اولاد میں سے ظاہر ہوگا، کو یا یہ فرقہ امامیہ اثناعشریہ کا پیش ردو ہے لیکن یہ امام جعفر صادق کے بیٹے امام موسیٰ کاظم کی بجائے اُن کے دوسرے بیٹے محمد بن جعفر کی امامت کا قائل ہے۔ه الإِسْمَاعِیلیه یہ فرقہ حضرت امام جعفر کے بیٹے امام اسمعیل کو امام مخصوص مانتا ہے یعنی امام جعفر نے اپنے بعد ان کے امام ہونے کا اعلان کیا تھا۔اگر چہ امام اسمعیل حضرت جعفر کی زندگی میں ہی فوت ہو گئے تھے لیکن اس فرقے کا نظریہ ہے کہ جب امام وقتت با علام الہی ایک دفعہ کسی کو اپنا L الفرق بين الفرق صفحه ۴۰ الفرق بين الفرق صفحه ۴۱ الفرق بين الفرق صفحه ۴۱