تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 204 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 204

تاریخ افکارا سلامی ۲۰۴ ہوتا تو صحابہ کبھی بھی آنحضرت ﷺ کے اس صریح حکم کی خلاف ورزی نہ کرتے کیونکہ صحابہ کی اطاعت ، ان کی آنحضرت ﷺ سے وفا اور محبت تاریخ کا ایسا واقعہ ہے جس کی تائید خود قرآن کریم کرتا ہے اور تاریخ کا کوئی منصف مزاج مورخ اس حقیقت کا انکار نہیں کر سکتا۔قرآن کریم نے صحابہ کو اس فرمانبرداری اور فدائیت کا سر ٹیفکیٹ کئی جگہ دیا ہے اور وضاحت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی قربانیوں کو بنظر احسان دیکھا ، ان کو قبول کیا اور اُن سے راضی ہو گیا۔چنانچہ حدیبیہ کے مقام پر صحابہ کی بیعت رضوان کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالی فرماتا ہے۔اللہ اس وقت مومنوں سے بالکل خوش ہو گیا اور راضی ہو گیا جبکہ وہ درخت کے نیچے تیری بیعت کر رہے تھے اور اُس نے ان کے دلوں کے ایمان کو خوب جان لیا ہے۔اس کے نتیجے میں اس نے ان پر سکیعیت او را طمینان نازل کیا اور قریب آنے والی انہیں فتح بخشی، لے پھر فرمایا۔اور مہاجرین اور انصار میں سے جو سبقت لے جانے والے ہیں اور جو کامل اطاعت اور پورے خلوص سے ان کے پیچھے چلے (جن کو تا بعین کہا جاتا ہے اللہ اُن سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے۔اُس نے ان کے لئے ایسی جنتیں تیار کی ہیں جن کے اندر نہریں بہتی ہیں اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے ہے ،، پھر فرمایا۔محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو اُن کے ساتھ ہیں ( یعنی صحابہ و ہ معاند منکروں کے خلاف بڑا جوش رکھتے ہیں، لیکن آپس میں ایک دوسرے سے بہت ملاطفت اور محبت کا سلوک کرتے ہیں۔جب تو انہیں دیکھے گا تو رکوع کرنے والا اور سجدہ کرنے والا پائے گا (یعنی ہر قسم کے شرک سے پاک، صرف اللہ کی فرمانبرداری کرنے والا اور اسی کی عبادت کرنے والا پائے گا ) و واللہ کے فضل اور اُس کی رضا کی جستجو میں رہتے ہیں۔اُن کی شناخت اُن کے چہروں پر سجدوں کے نشان کے ذریعہ موجود ہے۔اُن کی یہ حالت تو رات اور انجیل میں بھی بیان ہوئی ہے۔اللہ نے مومنوں اور ایمان کے مطابق عمل کرنے والوں سے یہ وعدہ کیا ہے کہ و دان کو مغفرت اور احمہ سے نوازے گا۔گے،، الفتح : ١٩۔التوبة : ١٩ الفتح : ٣٠