تاریخ افکار اسلامی — Page 200
تاریخ افکارا سلامی نے بچپن میں آنحضرت ﷺ کی پرورش بڑے پیا را در عمدہ طریق سے کی تھی اس لئے حضور ﷺ نے علی کو اپنی تربیت میں لے لیا تا کہ اگر ایک طرف ابو طالب کا کچھ بوجھ ہلکا ہو تو دوسری طرف اُن کے احسان کابدلہ بھی چکا یا جا سکے۔بہر حال علی آنحضرت ﷺ کی زیر نگرانی اور آپ کی شفقت اور محبت کے سایہ میں پھلے پھولے۔حضور علی و مثل بیٹوں کے آپ سے پیار اور ہر طرح کی دلداری کرتے تھے۔حضرت علی بجائے خود بڑے بہادر ، حوصلہ مند، ایثار جسم، عابد و زاہد ، قناعت پسند اور مسلمہ روحانی بز رگ تھے۔کوئی حرص ، کوئی لالچ آپ کے دل میں نہ تھا۔دینی علوم میں آپ کا مقام بہت بلند تھا۔تمام صحابہ آپ کی دینی وجاہت اور علمی قابلیت کے معترف تھے اور سب دل سے آپ کا احترام کرتے اور آپ کی اس عظمت کے قائل تھے۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی یہ وہ خوبیاں ہیں جن کو تمام مسلمان کیائی اور کیا شیعہ سب تسلیم کرتے ہیں۔تا ہم شیعہ حضرات کے نزدیک حضرت علی علیہ السلام کا مقام اس سے کہیں زیادہ بلند تھا اور اسی وجہ سے شیعہ آپ کو آنحضرت اللہ کا خلیفہ بلا فصل مانتے ہیں۔حضرت علی کی ان فضیلتوں کی تفصیل جو شیعہ حضرات کی طرف سے پیش کی جاتی ہے یہ ہے:۔استحقاق خلافت و امامت بلا فصل اہل تشیع کے نزدیک حضرت علی کرم اللہ وجہ اور اُن کے بعد ان کی اولا دخلافت بلا فصل اور دینی قیادت کی زیادہ حقدار ہے اور اس کی مندرجہ ذیل وجوہات شیعہ حضرات کی طرف سے پیش کی جاتی ہیں۔ا كَانَ عَلِيٌّ أَوَّلَ الإسلام حضرت علی اس لحاظ سے پہلے مسلمان ہیں کہ مردوں میں سے سب سے پہلے آپ نے اسلام قبول کیا جبکہ آپ کی عمر اس وقت دس سال تھی۔عورتوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والی خاتون حضرت خدیجہ تھیں نیز علی نے کبھی بتوں کی عبادت نہیں کی اور یہ امتیاز کسی اور صحابی کو حاصل نہیں۔-۲- ٢ كَانَ عَلى أَقْرَبَ النَّاسِ إِلى رَسُولِ اللهِ ﷺ حضرت علی انحضرت ﷺ سے علی رشتہ میں قریب تر اور آپ کے وارث تھے کیونکہ حضرت علی آپ کے چچا زاد بھائی تھے۔حضور نے بچپن سے ہی انہیں اپنی نگرانی میں لے لیا تھا۔بڑے پیار اور محبت سے ان کی تربیت کی۔انہیں اپنار ہیب بنایا۔