تاریخ افکار اسلامی

by Other Authors

Page 134 of 433

تاریخ افکار اسلامی — Page 134

تاریخ افکار را سلامی ۱۳ ۲۔حضرت امام مالک ما الک بن انس بن مالک بن ابو عامر الاصبحی نام، امیر المومنین فی الحدیث اور امام دارالہجرت لقب تھا۔آپ ۹۳ھ میں پیدا ہوئے اور ۱۷۹ ھ میں وفات پائی۔چھیاسی سال عمر تھی۔آپ حضرت امام ابو حنیفہ سے تیرہ سال چھوٹے تھے لیکن حیات کے لحاظ سے سب ائمہ فقہ سے طویل عمر پائی۔اتنی لمبی عمر اور کسی امام فقہ کو نہیں ملی۔مین کے ذی اصبح قبیلہ سے آپ کے خاندان کا تعلق تھا۔بعض حالات سے مجبور ہو کر آپ کے دادا ما لک میمن سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ آئے۔بہت سے صحابہ سے ملے اور اُن سے احادیث روایت کیں۔آپ کا شمار کبار تا بعین میں ہوتا تھا۔آپ کے بیٹے نظر بھی خاصے بڑے محدث مانے جاتے تھے لیکن آپ کے دوسرے بیٹے انس یعنی امام مالک کے والد کچھ زیادہ پڑھے لکھے نہ تھے۔تیر بنانے اور بیچنے کا کاروبار کرتے تھے یہی ذریعہ آمدن تھا اور اس وجہ سے گزارا معمولی تھا یے لاڈ یا رواج کی وجہ سے بچپن میں مالک کے کانوں میں چھوٹی چھوٹی مرکیاں ہوتی تھیں جو بھلی لگتیں۔بچپن میں آپ نے قرآن کریم حفظ کیا اس کے بعد ماں کی تحریک اور شوق ولانے پر مدینہ کے ممتاز عالم ربیعہ بن عبد الرحمن المُلقَبُ بِهِ رَبِيعَةُ الرَّائے کے ہاں پڑھنے کے لئے جانے لگے ہے امام مالک کے دوسرے استاد عبدالرحمن بن ہرمز تھے۔آپ قریباً تیرہ سال اُن کے حلقہ درس میں رہے۔ابن بر مز حدیث کے علاوہ فقہ، عقائد اور اس زمانہ کے مختلف فرقوں کے نظریات اور ان کی تاریخ سے بھی اچھی واقفیت رکھتے تھے۔لائق شاگرد نے اُن سے بہت کچھ سیکھا علم بھی اور ادب بھی۔ابن ہرمز کا فرمان تھا کہ جب ایک بات کا جواب نہیں آتا تو تکلیف سے کام مت لو مالک بن انس صفحه ۵۰ محاضرات صفحه ۲۱۷ قال بعض معاصری مالک رأیت مالكا في حلقة ربيعة و في أذنه شنف وقالت له أمه اذهب الى ربيعة فتعلم من علمه قبل ادبه (محاضرات صفحه ۱۹۴۰ مالک بن انس صفحه ۱۳۳)