تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 98
زیادہ کام نہیں کیا اور اب یہاں بھی انصار اللہ کام نہیں کرتے، شاید یہ چیز ہو کہ صدر انجین احمدیہ کے بڑے بڑے افسر اس مجلس کے عہدیدار ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں صدر انجین احمدیہ کے کاموں سے فرصت نہیں۔بہر حال انصار اللہ کو بھی چاہیے تھا کہ وہ اپنا مرکز بناتے، لیکن انھوں نے ابھی اس طرف توجہ نہیں کی۔نے مرکز کوآباد کرنا بھی ضروری ہے ایالا یال ہے کہ کہنا بیان واپس یہ غلط ہے ہے ملنا ہے اسلئے ہمیں یہاں کوئی جگہ بنانے کی ضرورت نہیں۔ایک صاحب یہاں میں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی ہیں۔ان سے جب بھی کوئی بات پوچھی جائے وہ یہی کہتے ہیں کہ ہم نے قادیان واپس جانا ہے اس لیے یہاں مکان بنانے کی کیا ضرورت ہے۔انہیں یہ خیال نہیں آتا کہ قادیان کے لیے جو پیشگوئیاں ہیں وہ کمرہ کے متعلق جو پیشنگوئیاں تھیں ان سے زیادہ نہیں لیکن کیا رسول کریم صلی اللہ علہ و سلم مکہ واپس گئے۔ہم تو یہ امید رکھتے ہیں کہ ہم واپس قادیان جائینگے اور وہی ہمارا مرکزہ ہوگا، لیکن جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے مدینہ چلے گئے تو مکہ میں واپس نہیں آئے حالانکہ مکر فتح ہو گیا تھا۔آپ نے مدینہ کو چھوڑا نہیں۔پھر بعد میں مدینہ ہی حکومت کا مرکز بنا اور وہیں سے اسلام اردگرد پھیلنے لگا کہ صرف اعتکاف کی جگہ بن گئی یا جو لوگ اپنی زندگیاں وقف کر کے مکہ چلے جاتے تھے ان کی جگہ ہی بیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم مدینہ میں ہی رہے اور وہیں آپ نے وفات پائی۔خدا تعالیٰ کیا کرینگیا، آیا اس کے نزدیک ہمارا یہاں رہنا بہتر ہے یا قادیان واپس جانا بہتر ہے، ہمیں اس کا علم نہیں پس یہ حماقت کی بات ہے کہ محض ان پیشگوئیوں کی وجہ سے جو کسی جگہ کے تقدس پر دلالت کرتی ہیں۔۔۔۔۔ہم یہ خیال کریں کہ ہمیں کسی اور جگہ کی ضرورت نہیں۔اگر تمہیں اپناگھر نہیں ملتا تو میں گھر میں تمہیں خدا تعالیٰ نے رکھا ہے تمہیں اس میں فوراً کام شروع کر دنیا چاہیئے اگر خداتعال تمہیں واپس لے جائے تو وہاں جاکہ کام شروع کر دو لیکن کسی منٹ میں بھی اپنے کام کو دیکھے نڈالوں مومن ہر وقت کام میں لگا رہتا ہے نیا نتک کہ اسے موت آجاتی ہے اگر یا مومن کے لیے کام ختم کرنے کا وقت موت ہوتی ہے۔