تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 94
۹۴ علاقائی اجتماعات کا آغا اور ضلعوار نام کا قیام مرکزی اجتماعات کے علاوہ بعد میں ضلعوار اور علاقائی اجتماعات کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا تاکہ جولوگ مرکزی اجتماعات میں شریک نہ ہو سکتے ہوں وہ اپنے مقامی اجتماع میں شریک ہو کر اجتماع کی برکات سے مستفیض ہوسکیں۔اس کے علاوہ یہ اجتماعات مقامی طور پر مجالس میں بیداری پیدا کرنے اور ان میں اطاعت اور قیادت کی روح پیدا کرنے میں بڑے مفید ثابت ہو رہے ہیں۔شما جس ایک اور اہم کام اس دور میں یہ ہوا کہ تنظیم کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے ضلعوار نظام قائم کیاگیا مین کی وجہ سے کام میں بڑی عمدگی اور باقاعدگی پیدا ہو گئی ہے پھر مرکزی دفتر کی تنظیم اور اس کے لیے مستقل عمارت کی تعمیر بھی اسی دور میں ہوئی۔اس کے علاوہ دستور اساسی کی از سرنو تدوین ہوئی۔ماہنامہ انصار الله اور سہ ماہی امتحانات او ر اطفال کیلئے وظیفہ انعامی کا اجرا لٹریچر کی اشاعت کے لیے شعبہ نشرو اشاعت کا قیام عمل میں آیا نیز ایک ماہنامہ انصار اللہ کے نام سے تجاری کیاگیا ہم حضرت مسیح موعود علیہ اسلام کے کلام کی زیادہ سے زیادہ اشاعت ہو، اراکین مجلس کی تعلیم وتربیت کے لیے سہ ماہی امتحانوں کا سلسلہ باقاعدگی سے شروع کیا گیا جن میں قرآن کریم کے ایک پارہ کا ترجمہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک یا دو کتب بطور نصاب مقرر کی جاتی ہیں۔نئی پور میں دینی امور سے شغف پیدا کرنے کے لیے ایک وظیفہ انعامی کا اجرا ہوا۔ہر سال اطفال کے لیے ایک دینی نصاب مقرر کیا جاتا ہے اور اطفال الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے موقعہ پر امتحان لیا جاتا ہے۔اول اور دوم آنے والے اطفال کو تعلیمی وظائف دیئے جاتے ہیں۔مجالس میں مسابقت کی روح پیدا کرنے کے لیے علم انعامی کا طریق را نجے میں گیا۔جو مجلس علم انعامی | انعامی اینی اپنی کار کردگی کے لحاظ سے اول رہتی ہے اس کو حضرت امیرالمومنین اپنے دست مبارک سے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر کم انعامی عطافرماتے ہیں کسی مجلس کے لیے اس فلم کا حصول بہت بڑا اعزاز ہے یہ حکم پورے ایک سال تک اس مجلس کی تحویل میں رہتا ہے۔علم انعامی کے علاوہ جو مجالس اپنی کار کردگی کے لحاظ سے پہلی دس پوزیشن حاصل کرتی ہیں ان کے ناموں کا جلسہ سالانہ کے موقعہ پر اعلان کرایا جاتا ہے۔