تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 78 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 78

S قریب ترین زمانہ میں گذرا ہے۔اس لیے اس زمانہ کے مناسب حال ہمارا نظام بھی بیدار ہونا چاہیے اور ہمارے عوام بھی بیدار ہونے چاہئیں۔پس میں اس نصیحت کے ساتھ انصارالله کو بھی بیدار کرنا چاہتا ہوں اور خدام کو بھی بیدار کرنا چاہتا ہوں۔۔۔اگر یہ دونوں یعنی خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ مل کر جماعت میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں تواللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بات کی امید کی جا سکتی ہے کہ اگر خدا نخواستہ کسی وقت ہمارا نظام سو جائے تو یہ لوگ اس کی بیداری کا باعث بن جائیں گے اور اگر یہ خود سو جائیں گے تو نظام ان کو بیدار کرتا رہے گا۔حضرت امیر المومنین کے مندرجہ بالا خطبات و تقاریر کا خلاصہ یہ ہے کہ انصار اللہ کی تنظیم اس غرض خلاصہ کے لیے قائم کی گئی ہے کہ وہ جماعت میں نیکی و تقویٰ پیدا کرے، اسلامی عقائد کو ذہن نشین کرائے ، اعمال خیر کی ترویج میں کوشاں ہو اور اچھی تربیت کے سامان پیدا کرے۔نماندوں کے قیام کی طرف خصوصی تو جہ کرے۔قرآن کریم کے سیکھنے اور سکھانے کا اہتمام کرے اور احکام شریعت کی حکمتیں لوگوں پر واضح کرے۔- اجتماعی اور انفرادی تبلیغ بالخصوص رشتہ داروں کو تبلیغ کرنے کی طرف متوجہ ہو۔خدمت خلق کے کاموں میں حصہ ہے۔قوم کی دنیوی کمزوریوں کو دور کر کے اسے ترقی کے میدان میں آگے بڑھائے۔- جماعت میں بیداری پیدا کرنے اور اسے قائم رکھنے کی کوشش کرے اور اس غرض کے لیے دوسری تنظیموں سے تعاون کرے تا کہ جماعتی اتحاد میں کوئی کہ ختنہ واقع نہ ہو۔Stake