تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 52
م قائد صاحبان کے ساتھ امداد کے لیے مندرجہ ذیل نائب قائد ہوں گے۔مولوی ابو العطار صاحب تعلیم و تربیت مولوی قمر الدین صاحب مال - عمومی مولوی ظهور حسین صاحب بنجارائی مولوی عبدالرحمن صاحب جٹ تا ادیان کے مہر محمد میں اور بیرو نجات کی مر جماعت میں انصار اللہ کے نظام کے ماتحت سارے کاموں کی عمومی نگرانی کے لیے ایک ایک مقامی عہدہ دار مقرہ ہو گا جس کا نام زعیم ہو گا جسے مقامی نظام میں وہی حیثیت حاصل ہو گی جو مرکزی نظام میں صدر کو ہے۔- اسی طرح قادیان کے ہر محلہ اور بیرو نجات کی ہر جماعت میں ہر شعبہ کی علیحدہ علیحدہ نگرانی کے لیے ایک کارکن ہو گا جو اپنے اپنے شعبہ کے کام کا ذمہ دار ہو گا اور مقامی نظام کے زعیم اور مرکزی نظام کے قائد کی نگرانی کے ماتحت کام کرے گا ایسے عہدہ دار مستم تبلیغ مسلم تعلیم و تربیت منتظم مال اور متم عمومی کہلائیں گے۔تمام متمم صاحبان کا فرض ہو گا کہ اپنے اپنے کام کے متعلق پندرہ روزہ رپورٹ اپنے زعیم کی معرفت اپنے اپنے شعبہ کے قائد کو ارسال کریں اور قائدہ صاحبان کا فرض ہو گا کہ اپنے اپنے شعبہ کی پندرہ روزہ رپورٹ صاحب صدر کے پاس ارسال کریں جس کا خلاصہ صدر صاحب کی طرف سے حضرت امیر المومنین کی کی خدمت میں ارسال کیا جائے گا۔نوٹ۔ایسی جماعتیں جن کی طرف سے پندرہ روزہ رپورٹ کا آنا غیر ضروری یا دقت طلب ہو ان کے متعلق مصدرنا کو بشور و قائد و زعیم صاحبان مناسب ترمیم یا استثنا کرنے کا اختیار ہوگا۔قادیان میں مرکزی مجلس انصار اللہ کا ایک باقاعدہ دفتر مقر کیا جائے جس میں جملہ ریکارڈ باقاعدہ طور پر رکھا جائے، ہر قائد کو دفتر کے عمل سے اپنے اپنے شعبہ کے تعلق میں کام لینے کا اختیار ہوگا مگر ایسے انتظامی طور پر عملہ دفتر صدر کی ماتحتی میں سمجھا جائیگا۔- قادیان کے ہر محلہ میں مہینے میں کم از کم انصار اللہ کا ایک مقامی اجلاس منعقد ہونا ضروری ہوگا اور سال کے کسی مناسب حلقہ میں سارے انصار اللہ کا ایک مشترکہ جلسہ منعقد کیا جائیگا میں میں بیرونی عہدہ داروں اور نمائندگان کو شرکت کی دعوت دی جائے اور اس موقعہ پر حضرت امیر المومنین کی خدمت میں بھی در خواست