تاریخ انصاراللہ (جلد 1)

by Other Authors

Page 289 of 325

تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 289

محترم کی زیر ہدایت شوری کے پہلے دن شام کے اجلاس کے بعد تمام ناظمین اسلئے ، ناظمین اضلاع اور مرکزی قائدین انصار اللہ کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تا تنظیم سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور مشورہ ہو۔اس طرح ناظمین اور زعما سے مرکزی قائدین کا تعارف بھی بڑھتا ہے اور کام میں مشہولت بھی پیدا ہوتی ہے۔- تحریک خاص انصار اللہ انہی سلسلوں کی ترقی کے لئے جہاں دعاؤں اور اثابت الی اللہ کی ضرورت ہوتی ہے وہاں افرادی قوت اور ذرائع کی فراہمی کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاتا۔یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ دور سائل جتنے زیادہ اور مضبوط ہوں گے +1949- ترقی کی طرف قدم اسی قدر تیزی سے اُٹھے گا۔مجلس انصار اللہ اپنی بساط کے مطابق کام تو کر رہی تھی نیکن سرعت سے بڑھتی ہوئی گرانی کے پیش نظر ۱۳۲۰ میں صدر مجلس نے جب مجلس کی مالی حالت کا جائزہ لیا تو اس نتیجہ پر پہنچے کہ وہ اس قابل نہیں کہ نسلی بخش طور پر کام کیا جاسکے۔اس کو مضبوط کئے بغیر اس امر کا اندیشہ رہے گا کہ کہیں کام کی رفتارش مست نہ پڑ جائے اور جاری شدہ پروگرام پاتی کمیل کو نہ پہنچ سکیں۔اس صورت حال کی اصلاح کے لئے جہاں آپ نے انصار اللہ کے جملہ اراکین کو اس طرف توجہ دلائی کہ وہ اپنی پوری آمد و شرح کے مطابق مجلس کا چندہ ادا کریں وبال بعض مخیر اوردی ثروت انصار کوکم از کم یکصد و پد بطوری پیش کرنے کی اپیل کی اور انہیں لکھا:۔" آپ کو معلوم ہے کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی جاری فرمودہ جماعتی ذیلی تنظیموں میں سے مجلس انصار اللہ کو اس وجہ سے بہت اہمیت حاصل ہے کہ اس کے اراکین اپنی عمر کے لحاظ سے اور اپنے نمونہ کی وجہ سے دوسری ذیلی تنظیموں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔چنانچہ مجلس مرکز یہ ہر وقت اس امر کے لئے کوشاں رہتی ہے کہ وہ اپنے فرائض کو - کما حقہ ادا کرتی رہے۔تربیت و اصلاح کی غرض سے مجلس کی طرف سے اس وقت تک کافی ٹریچر شائع ہوچکا ہے۔سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے اقتباسات ہو اصلاح نفس اور تربیت اولاد کے متعلق ہیں نہایت اعلیٰ درجہ کے کاغذ یہ دیدہ زیب لکھائی ٹھپائی کے ساتھ وقتاً فوقتاً ٹریکیوں کی صورت میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔نور