تاریخ انصاراللہ (جلد 1) — Page 217
کرنے کی ضرورت ہے۔ہر گھر میں علم اور دین اور تقویٰ کی شمع روشن رہنی چاہیئے۔ایک نصیحت آپ نے یہ فرمائی کہ ہم نے بیعت کے وقت یہ اقرار کیا ہے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا یہ ایک بنیادی بات ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کا نقطہ مرکزی ہے ہیں جب کبھی اور جہاں کہیں دین اور دنیا کے معاملات میں ٹکراؤ پیدا ہو جائے اس وقت اس عہد کو نہیں بھولنا چاہیئے۔اسلام دنیا کمانے سے نہیں روکتا، لیکن اس بات کی ضرور ہدایت دیتا ہے کہ دین کا پہلو ہمیشہ غالب رہے۔پھر آپ نے پردہ کی پا بندی کی طرف توجہ دلائی اور فرما یا کہ آجکل بے پردگی فیشن بن گئی ہے اور یہ اسلام کی تعلیم کے خلاف ہے۔اس کا مقابلہ کرنا چاہیئے اور اسلامی پردہ کی سختی سے پابندی کرنی چاہیئے۔پوش کے اختتامی خطاب میں آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی صفات غیر محدود ہیں۔جو کام خدا تعالیٰ دنیا میں اپنے رسولوں سے لینا چاہتا ہے وہ سب انصار اللہ کے دائرہ عمل میں آتے ہیں اس لیے ہیں خدا تعالیٰ کی تمام صفات کا منظور بننا چاہئیے مخصوص طور پر انصار کا کام یعلمهم الكتاب والحكمة ويزكيهم میں بیان کر دیا گیا ہے یعنی کتاب اللہ کی تعلیم اور شریعیت کا قیام ، دوسرے احکام الہی کی حکمت و فلسفہ بیان کرنا اور دین کو زندہ کرنا میرے نفوس کی پاکیزگی و طہارت اور چہارم قومی ترقی کے سامانوں کو مہیا کرنا ان چاروں باتوں پر خود عمل کرنا اور دوسروں سے عمل کرانا۔1941 پھر احیاء دین اور اقامت شریعت کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے سب سے پہلے آپ نے انصار الله کو اپنے بچوں کی تربیت کی طرف خصوصی توجہ دلائی اس کے بعد آپ نے تین امور کا ذکر کیا جو لانہ ما ہر احمدی میں ضرور پائے جانے چاہئیں۔اول نمازوں میں پابندی اور ان میں خشوع و خضوع ، روم خلافت اور مرکز سے دلی وابستگی سوم جانتی کاموں میں دلچسپی اور ان کو چلانے کے لیے ضروری چندوں میں حصہ لینا، اس کے علاوہ آپ نے مختلف علاقوں میں اجتماعات منعقد کرنے، دوستوں کو علمی مذاق پیدا کرنے اور علمی وتحقیقی مضامین لکھنے اور جہاں ممکن ہو قرآن کریم، حدیث ،فقه ، تاریخ اسلام وغیرہ موضوعات پر سیمینار کا اہتمام کرنے کی طرف توجہ ولائی۔نیز فرمایا کہ انصار اللہ کے اراکین کا کردار بہت بلند ہونا چاہئیے۔دیانتداری در است گفتاری اور خوش خلقی ان کا طرہ امتیازہ ہونا چاہیے اور نہ صرف ان کے اعمال سے اسلام کا نور نظر آئے بلکہ ان کے ماتھوں پر بھی گویا اسلام کا لفظ لکھا ہوا دکھائی دینا چاہئیے۔1941 لے ماہنامہ انصار الله نومبر ا ء