تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 61
تاریخ انصار اللہ جلد چہارم บ ضرورت نہیں۔مقرر کئے جانے والے نگران حلقہ جات مجلس عاملہ کے مبر نہیں ہو نگے تاہم نگران حلقہ جات کا تقررممبران مجلس عاملہ میں سے بھی کیا جا سکتا ہے۔اس پر کوئی پابندی نہیں۔یہ اجلاس دعا کے بعد قریباً سات بجے شام اختتام پذیر ہوا۔خلاصہ کا رروائی اجلاس مجلس عاملہ ۲۶ ستمبر ۲۰۰۱ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا ماہانہ اجلاس مورخہ ۲۶ ستمبر ۲۰۰۱ بروز بدھ بوقت سوا پانچ بجے شام گیسٹ ہاؤس مجلس انصار اللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس ہوا۔جس میں مندرجہ ذیل ممبران نے شرکت فرمائی۔ا۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ۳ مکرم عبدالجلیل صادق صاحب ۲ - مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۴۔مکرم خالد محمودالحسن بھٹی صاحب مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری ۶۔مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۷۔مکرم چوہدری ناصر احمد صاحب ۸- مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب ۹ مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ۱۰۔مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب ۱۱۔مکرم ظفر احمد ظفر صاحب قائمقام قائد تربیت ۱۲ مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب ۱۳۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب ۱۴ مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ۱۶۔مکرم مبارک احمد طاہر صاحب ۱۵۔مکرم محمد اسلم شاد منگل صاحب ۱۷۔مکرم منور شمیم خالد صاحب۔منعقد اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم حافظ مظفر احمد صاحب نے کی۔اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔اس کے بعد گزشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی جو متفقہ طور پر درست قرار دی گئی۔سب سے پہلے دستور اساسی کے قاعدہ نمبر ۳۶ کے مطابق صدر مجلس و نائب صدر صف دوم کیلئے مجالس کی طرف سے موصول ہونے والے اسماء مجلس عاملہ میں پیش کئے گئے۔مجلس عاملہ نے سیدنا حضرت خلیفہ مسیح کی خدمت میں مندرجہ ذیل نام منظوری کے لئے بھجوانے کی سفارش کی۔برائے صدر مجلس : ا۔مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب ۲۔مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ۳۔مکرم حافظ