تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 58 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 58

۵۸ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم تحریک جدید، ذہانت و صحت جسمانی، ایثار اور تجنید کی رپورٹس پیش کی گئیں۔محترم صدر صاحب نے قائد صاحب ایثار کو ہدایت فرمائی کہ محلوں کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے جہاں گرم کپڑوں کی ضرورت ہوگرم کپڑے مہیا کروائے جائیں۔خوراک میں بھی کچھ مدد کر دی جائے۔سارے محلوں میں خاموشی سے سفید پوش اور مستحق لوگوں کا جائزہ لیا جائے اور عید سے دس دن قبل امداد تقسیم کر دینی چاہئے۔مکرم قائد صاحب تجنید کو ہدایت فرمائی کہ نو مبائعین کو خصوصی طور پر تجنید میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے۔اسکے بعد قیادت تعلیم القرآن ، وقف جدید، اصلاح وارشاد، تربیت، تربیت نو مبائعین ، مال اور تعلیم کی رپورٹس پیش کی گئیں۔محترم صدر صاحب نے قائد صاحب تعلیم القرآن کو ہدایت فرمائی کہ جو دس مجالس خصوصی توجہ کیلئے چنی گئی ہیں، ان کی رپورٹ محترم صدر صاحب کو اور مجلس عاملہ میں بھی پیش کیا کریں۔راولپنڈی کی رپورٹ بابت تعلیم القرآن کا طریق کار بھی مجالس کو بھجوایا جائے۔وقف عارضی کی طرف بھی توجہ دلائی جائے۔مکرم قائد صاحب تربیت نو مبائعین کو ہدایت فرمائی کہ مجلس مغلپورہ لاہور سے اُنسٹھ نو مبائعین کی کلاس کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔اس بارہ میں معلوم کیا جائے کہ وہ کہاں کے نو مبائعین ہیں اور ان کی کلاس کہاں منعقد کی گئی تھی۔مکرم قائد صاحب تعلیم کو ہدایت فرمائی کہ بنیادی نصاب کو Up to date کرنے کے لئے جائزہ لیا جائے۔آخر میں زعماء / ناظمین اضلاع و علاقہ کا سہ ماہی اجلاس منعقد کرنے کیلئے ۱۸ / فروری بروز اتوار کا فیصلہ ہوا۔یہ اجلاس دعا کے بعد قریباً ساڑھے چھ بجے شام اختتام پذیر ہوا۔خلاصہ کا رروائی اجلاس مجلس عامله ۲۴ را پریل ۲۰۰۱ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا ماہانہ اجلاس مورخہ ۲۴ را پریل بروز منگل بوقت سوا پانچ بجے شام گیسٹ ہاؤس مجلس انصاراللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس منعقد ہوا۔مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت فرمائی۔۱۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری ۳ مکرم عبدالجلیل صادق صاحب ۴۔مکرم خالد محمود الحسن بھٹی صاحب ۵- مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب ۶ مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ے۔مکرم ظفر احمد ظفر صاحب قائمقام قائد تربیت ۸ مکرم عبدالرشید غنی صاحب ۹ مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب ۱۰۔مکرم منور شمیم خالد صاحب