تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 57 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 57

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۵۷ ان میں سے چند اجلاسات کی مختصر کاروائی رجسٹر روئیدادا جلاسات‘ سے پیش کی جاتی ہے۔خلاصہ کا رروائی اجلاس مجلس عاملہ ۱۷؍ جنوری ۲۰۰۱ء مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کا ماہانہ اجلاس مورخہ ۷ ارجنوری ۲۰۰۱ بروز بدھ بوقت سوا چار بجے شام گیسٹ ہاؤس مجلس انصاراللہ میں زیر صدارت مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب صدر مجلس منه ہوا۔جس میں مندرجہ ذیل ممبران نے شرکت فرمائی۔ا۔مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب ۲۔مکرم خالد محمودالحسن بھٹی صاحب منعقد ۳ مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب ۴۔مکرم عبدالجلیل صادق صاحب مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب گورداسپوری ۶ - مکرم سجاد احمد صاحب نائب قائد تربیت مکرم چوہدری لطیف احمد جھمٹ صاحب ۸ - مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب ۹ مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب ۱۱۔مکرم عبدالرشید غنی صاحب ۱۳۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ۱۰۔مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب ۱۲ مکرم منور شمیم خالد صاحب ۱۴۔مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ۱۵۔مکرم ڈاکٹر عبدالخالق خالد صاحب ۱۶ مکرم محمد اسلم شاد منگلا صاحب اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم حبیب الرحمن زیروی صاحب نے کی۔اس کے بعد عہد دہرایا گیا۔عہد کے بعد گزشتہ اجلاس کی رپورٹ پیش کی گئی جو متفقہ طور پر درست قرار دی گئی۔اس کے بعد قائدین کرام نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔سب سے پہلے قیادت عمومی ، صف دوم، اشاعت اور زعیم اعلیٰ ربوہ کی رپورٹس پیش ہوئیں۔قیادت عمومی کی طرف سے ماہانہ رپورٹ کے تاخیر سے پیش ہونے کا معاملہ پیش ہونے پر محترم صدر صاحب نے ہدایت فرمائی کہ آئندہ ماہانہ رپورٹ میں دسمبر اور جنوری کی رپورٹس اکٹھی پیش کی جائیں۔مکرم قائد صاحب اشاعت کو ہدایت فرمائی کہ جن ملکوں کو رسالہ بھجوایا جاتا ہے ان کو لکھا جائے کہ جب وہ کوئی رقم وکالت مال لندن کو بھجوایا کریں تو اس کی نقل یہاں بھی بھجوا دیا کریں۔مکرم زعیم صاحب اعلیٰ ربوہ کو ہدایت فرمائی کہ وہ اقصیٰ روڈ اور رحمت بازار میں بعض بااثر آدمیوں کی ڈیوٹی لگائیں جو جمعہ کے وقت دکانیں بند نہ کرنے والوں کو نرمی سے توجہ دلائیں۔اسی طرح نمازوں کیلئے بھی سست افراد کی فہرست بنائی جائے اور ان کو باقاعدگی سے مناسب رنگ میں توجہ دلائی جاتی رہے۔اس کے بعد قیادت