تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 48 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 48

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۴۸ عمیر بال بالائی منزل دفاتر انصار الله تنظیم کو با قاعدگی اور عمدگی سے چلانے کے لئے اور اجتماعی پروگراموں کے انعقاد کے لئے احاطہ مجلس انصار اللہ میں دفاتر اور ہال قائم ہیں۔صدر محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب نے مجلس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اس ہال میں توسیع کروائی۔۶ ارمئی ۲۰۰۰ ء کو ہال دفتر انصار اللہ کے توسیعی منصوبہ کا آغاز ہوا۔قبل ازیں ہال کا رقبہ شمالاً جنوباً ۲۴ × ۵۰ فٹ تھا جس کے مغربی جانب ۲۴× ۸ فٹ کا برآمدہ تھا۔نئے منصوبہ میں برآمدہ کو مرکزی ہال میں شامل کرتے ہوئے اس میں مزید توسیع کی گئی اس طرح کل پیمائش ۲۴ ×۸۳ فٹ ہو گئی۔یہ رقبہ ۱۹۹۲ مربع فٹ بنتا ہے۔اب تک مجلس کے پاس دفاتر کے لئے کل پانچ کمرے تھے جو کام کی روز افزوں کثرت کے لئے قطعی ناکافی تھے۔مستقل دفاتر کے لئے جگہ کم پڑ رہی تھی نیز مرکزی قائدین کو بھی روز مرہ امور کی ادائیگی میں دقت پیش آرہی تھی۔باوجود یکہ ہال میں مزید گنجائش پیدا کر لی گئی تھی لیکن یہ بھی ناکافی ثابت ہوئی۔اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے تجویز کیا گیا کہ موجودہ ہال کے اوپر ایک اور ہال بھی تعمیر کیا جائے۔نیز دفاتر کی کمی کو دور کرنے کیلئے پانچ کمرے بھی اس ہال کے اطراف میں بنوا۔اف میں بنوالئے جائیں۔اس منصوبہ کے نقشہ کی تیاری اور تعمیراتی امور کی نگرانی مکرم وسیم احمد طاہر صاحب کے حصہ میں آئی جنہوں نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔موجودہ ہال کے اوپر ایک اور خوبصورت اور دیدہ زیب ہال تعمیر کیا گیا جس کا رقبہ شمالاً جنوباً ۲ ۲۵ ۳۶ ۸ فٹ ( یعنی ۶۔۲۱۱۶ مربع فٹ) تھا۔ہال کے جنوبی طرف تین اور شرقی جانب دو کمرے بنائے گئے جو نچلی منزل پر قائم سابقہ دفاتر کی چھت پر ہی تعمیر کئے گئے۔جنوبی جانب کے کمروں کی پیمائش اس طرح تھی۔کمرہ نمبرا۔کمرہ نمبر ۲۔کمرہ نمبر ۳۔۱۲×۳ ۱۲×۳ (۱۵۹-۵۰ مربع فٹ) اا (۱۴۰-۸۷۶ مربع فٹ) ۱۸۶ (۲۲۶ مربع فٹ) شرقی جانب کے دونوں کمروں کی پیمائش :۶۔۱۲×۴۱/۲