تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 44 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 44

۴۴ تاریخ انصار اللہ جلد چہارم حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی منظوری سے مرکز میں محدود شوری کا سلسلہ جاری کیا گیا۔ابتداء اس میں مرکزی قائدین کے علاوہ ناظمین اضلاع و علاقہ اور چند زعمائے اعلیٰ کو شمولیت کی دعوت دی جاتی تھی تاہم بعد میں میں سے زائد انصار والی مجالس کے زعماء کو بھی شامل کر لیا گیا۔ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عہد یداران کا اجلاس بھی منعقد کیا جاتا رہا جس میں صدر مجلس اور مرکزی عاملہ ہدایات دیتے۔امسال مجلس انصار اللہ پاکستان کی محدود شوری مؤرخہ ۱۲ نومبر ۲۰۰۰ ء بروز اتوار بوقت نو بجے صبح مجلس انصار اللہ پاکستان کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں ناظمین اضلاع و علاقہ اور زعماء اعلیٰ کے علاوہ ہیں سے زائد تجنید والی مجالس کے زعماء کو مدعو کیا گیا تھا۔مرکزی نمائندگان سمیت کل دو سو چھپن نمائندگان شریک ہوئے۔مجلس شوری کی سفارشات اور حضور انور کے فیصلہ جات کا تذکرہ علیحدہ باب میں کر دیا گیا ہے۔اجلاس عاملہ ضلع کراچی مورخه ۲۳ / نومبر ۲۰۰۰ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب کوٹھی دارالصدر کراچی میں مکرم قریشی محمود احمد صاحب ناظم ضلع کراچی کی زیر صدارت مجلس عاملہ ضلع کراچی کا اجلاس منعقد ہوا۔مکرم ناظم ضلع نے عشرہ وقف جدید ۲۴ نومبر تا ۳ دسمبر منانے کی طرف توجہ دلائی۔اجلاس میں مجالس کا مالی وصولی کا جائزہ پیش کیا گیا اور جلد از جلد وصولی کی تاکید کی گئی نیز سائیکل کے ذریعہ دیہات کا سروے کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔حاضری چودہ ناظمین رہی۔عید الفطر پر نفر باء ونو مبائکھین کی امداد دسمبر ۲۰۰۰ء میں عید الفطر کے موقع پر غرباء اور نو مبائعین میں چاول، چینی، گھی ، سویاں اور مٹھائی وغیرہ کے ۳۱۸ پیکٹ مالیتی ۴۳۰٬۰۰۰ روپے ،۴۹۰ افراد اورگھرانوں میں تقسیم کئے گئے، ربوہ و بیرون ربوہ اجناس کے علاوہ مبلغ پچاس ہزار روپے بصورت نقدی بھی تقسیم کیے گئے۔علاوہ ازیں ۲۰۷ مردانہ اور زنانہ کپڑے بھی مستحقین میں تقسیم کئے گئے۔بعض ضرورت مند افراد میں سویٹرز ، رضائی اور بعض دیگر گرم کپڑے بھی تقسیم کیے گئے۔خلاصہ رپورٹ دورہ جات مربی سلسلہ اصلاح وارشاد ۲۰۰۰ء ۱۹۹۵ء سے مکرم حفیظ احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ، قیادت اصلاح وارشاد کے تحت پاکستان کی مجالس