تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 31 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 31

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم ۳۱ تربیتی کل اس نو مباکین بمقام جامع احمد یہ شہر سیالکوٹ مورخہ ۴ ارمئی ۲۰۰۰ء کو بمقام جامع احمدیہ سیالکوٹ شہر تربیتی کلاس نومبائعین کا انعقاد ہوا۔کلاس ساڑھے دس بجے صبح شروع ہوئی۔نومبائعین نے قبولیت احمدیت کے ایمان افروز واقعات سنائے جس کا حاضرین پر بہت گہرا اثر ہوا۔مرکز سے مکرم جمال الدین شمس صاحب مربی سلسلہ مکرم فضل احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ اور مکرم لطیف احمد جھمٹ صاحب ایڈیشنل قائد تربیت نومبائعین نے شرکت کی۔مقررین نے عقائد احمدیت پر روشنی ڈالی۔پونے دو بجے یہ تربیتی کلاس ختم ہوئی۔بارہ مجالس کے اکیس نو مبائعین نے شرکت کی۔نومبائعین کے علاوہ شرکت کرنے والے افراد کی تعداد بتیس تھی۔بعد میں تنیس اطفال بھی کلاس میں شریک ہوئے اور کلاس کے پر رونق روحانی ماحول سے استفادہ کیا۔ربوہ کے حلقہ جات میں اصلاح وارشاد کمیٹی کے اجلاسات مئی ۲۰۰۰ ء میں مکرم منتظم صاحب اصلاح و ارشاد نے تمام بلا کس کا دورہ کیا اور اصلاح وارشاد کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کر کے اصلاح وارشاد خصوصاً دعوت الی اللہ کے کام کا تفصیلاً جائزہ لیا اور کام کو تیز اور بہتر بنانے کے لیے ان کی راہنمائی کی۔ان اجلاسات میں مکرم شکیل احمد قریشی صاحب اور مکرم فضل احمد شاہد صاحب نائب قائدین اصلاح وارشاد انصاراللہ پاکستان بھی شامل ہوتے رہے۔ماہ اکتوبر ۲۰۰۰ء میں اصلاح وارشاد کے کام کو بہتر بنانے اور تیزی پیدا کرنے کی غرض سے معین پروگرام کے تحت بلاک کی سطح پر اصلاح وارشاد کمیٹیوں کے اجلاسات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں داعیان خصوصی ، نائب زعماء اصلاح و ارشاد اور ممبران کمیٹی حلقہ جات نے شمولیت کی۔کام کا جائزہ لے کر راہنمائی بھی کی گئی۔ایم ٹی اے کے لیے انصار کی رضا کارانہ خدمات مکرم ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی نائب صدر مجلس نے ایم ٹی اے کے لیے رضا کارانہ خدمات کے سلسلہ میں مکرم زعیم صاحب اعلی ربوہ کو تحریک کی جس پر ربوہ کے مندرجہ ذیل انصار نے اپنے آپ کو اس خدمت کے لیے پیش کیا:۔ا۔مکرم چوہدری عبد القدوس صاحب ثانی ( دار البرکات ) ۲- مکرم چوہدری مسعود احمد صاحب سوہاوی ( دار البرکات ) ۳- مکرم مرزا غلام رسول صاحب ( دار البرکات ) ۴- مکرم را نا عبدالماجد صاحب ( دار العلوم غربی صادق ) ۵ مکرم ماسٹر محمد نادر صاحب مجوکہ ( دار العلوم غربی صادق )