تاریخ انصاراللہ (جلد 4)

by Other Authors

Page 30 of 360

تاریخ انصاراللہ (جلد 4) — Page 30

تاریخ انصار اللہ جلد چہارم مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کی سالانہ پلنک مورخها ارمئی ۲۰۰۰ ء کو حضرت خلیفہ اسیح الرابع " کے باغ واقع احمد نگر کی بارہ دری میں مجلس عاملہ انصار اللہ پاکستان کی سالانہ پکنک ہوئی۔قائدین ساڑھے پانچ بجے بارہ دری پہنچے۔سابق صدر مجلس انصار اللہ مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔بعد نماز عصر بیڈ منٹن کے چند دلچسپ میچز ہوئے جن میں مکرم ڈاکٹر لطیف احمد قریشی صاحب، مکرم پروفیسر منور شمیم خالد صاحب ،کرم محمد اسلم شاد منگل صاحب، مکرم سید قاسم احمد شاہ صاحب، مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب اور مکرم پروفیسر عبدالجلیل صادق صاحب نے حصہ لیا۔دوران میچ کھلاڑیوں اور حاضرین کی چائے سے تواضع کی گئی۔اس دوران مکرم ملک منصور احمد عمر صاحب اپنے مخصوص انداز میں احباب کو لطائف سے محفوظ کرتے رہے۔ساڑھے آٹھ بجے حاضرین کو کھانا پیش کیا گیا اور اس کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب رکن خصوصی نے اپنی مزاحیہ نظمیں شیطان کی نانی “ اور ”گزشتہ پکنک نہایت دلچسپ انداز میں پیش کیں۔آخر میں قائد صاحب ذہانت و صحت جسمانی نے مہمان خصوصی و جملہ حاضرین کا شکر یہ ادا کیا اور ساڑھے نو بجے دعا کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔1 دوره مجالس و تربیتی اجلاسات ضلع سیالکوٹ مورخه ۳ ارمئی ۲۰۰۰ء کو نظامت ضلع سیالکوٹ کی درج ذیل مجالس میں مرکزی نمائندگان نے دورہ کیا اور تربیتی تقاریر کیں۔(1) ڈسکہ کوٹ : مکرم لطیف احمد جھمٹ صاحب۔حاضری: انصار گیارہ ،خدام پانچ اور طفل ایک (۲) بھرو کے کلاں: مکرم فضل احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ۔حاضری: انصار آٹھ ، خادم ایک اور اطفال آٹھ۔(۳) موسے والا : مکرم جمال الدین شمس صاحب مربی سلسلہ۔حاضری: انصار دس، خدام گیارہ ، اطفال بائیس ہجہیں اور ناصرات دس۔